اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے وزارت اطلاعات ونشریات کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اطلاعات و براڈ کاسٹنگ کے الگ الگ ڈویژنز بنائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے،جلد ہی اسے منظوری کیلئے کابینہ ڈویژن میں پیش کیا جائے گا۔شبلی فراز صرف اطلاعات کے وزیر ہوں گے جبکہ براڈ کاسٹنگ کا الگ سے وزیر مقرر کیا جائے گا،
اس حوالے سے نعیم بخاری کا نام زیر غور ہے،انہیں معاون خصوصی برائے براڈ کاسٹنگ بنایا جاسکتا ہے جبکہ ڈیجیٹل میڈیا کو بھی براڈ کاسٹنگ کے ماتحت لانے کی تجویز پر غور وخوض ہورہا ہے۔شبلی فراز پر بوجھ کم کرنے اور براڈ کاسٹنگ وڈیجیٹل میڈیا کو مؤثر انداز میں دیکھنے کیلئے یہ فیصلہ کیا جا رہا ہے۔ آئندہ چند روز میں اس فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے احکامات جاری کردئیے جائیں گے۔