لاہور(این این آئی) پولیس نے صوبائی دارالحکومت کی مرکزی شاہراہ پر ڈرائیونگ کرنے والے بچے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گاڑی کا سراغ لگا لیا، پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر بچے کے والد کو حراست میں لے لیا۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر کمسن بچے کو گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو میں
دوسری نشست پر بھی ایک شخص کو بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔کمسن ڈرائیور کینال روڈ پر مغلپورہ سے ہربنس پورہ کی جانب گاڑی ڈرائیو کرتا رہا۔ نزدیک سے گزرنے والی فیملی نے تمام منظر موبائل کیمرہ سے عکس بند کر لیا۔ ویڈیو میں گاڑی کا نمبر ایل سی 4594 واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔سی ٹی او لاہور نے گاڑی مالک کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی قبضے میں لے لی ہے جبکہ بچے کے والد کو غیر ذمہ داری پر حراست میں لے لیا گیا۔پولیس نے ویڈیو کی مدد سے گاڑی کے مالک کو ٹریس کیا، گاڑی کے کاغذات، مالک کا ڈرائیونگ لائسنس اور شناختی کارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کیلئے گاڑی کو تھانے منتقل کردیا گیا، والدین کی طرف سے انتہائی غیرذمہ دارانہ رویہ قابلِ افسوس ہے، شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے قوانین کا احترام کریں۔کمسن ڈرائیور کے والد سنیل گلفام نے پولیس کو بتایا کہ گاڑی بینک کی ملکیت ہے جہاں وہ کام کرتا ہے۔ پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر بچے کے والد کو حراست میں لے لیا۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر کمسن بچے کو گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو میں دوسری نشست پر بھی ایک شخص کو بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔