پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

حزب اختلاف اگر مل کر یہ کام کر دے تو یہ نظام 24گھنٹے میں کر سکتا ہے ، حیران کن دعویٰ

datetime 16  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک/این این آئی )پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نےکا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ استعفوں کا فیصلہ کر سکتی ہے اس ملک کو موجودہ صورتحال سے باہر نکالنے کیلئے استعفے دینے ضروری ہو گئے ہیں ۔

انکا کہنا تھا کہ اگر حزب اختلاف مل کر استعفے دے تو یہ نظام 24گھنٹوں میں گر سکتا ہے ۔ قبل ازیں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے چھومنتر کی جمہوریت کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایک انٹرویومیں احسن اقبال نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ الیکشن میں فتح کو شکست اور شکست کو فتح بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہچار پانچ ووٹرز کو لالچ دیا گیا ہوگا، چھومنتر کی جمہوریت کو بند کرنا پڑے گا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ عدم اعتماد پر انہوں نے ہارس ٹریڈنگ کی، اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا، ہر پارٹی جائزہ لے گی کن سینیٹرز نے سینیٹ الیکشن میں سمجھوتہ کیا۔اْن کا کہنا تھا کہ مولانا عمران خان کہتے تھے ہارس ٹریڈنگ نہیں ہونی چاہیے، اصل مسئلہ اس ملک میں عام انتخابات پر پڑنے والا ڈاکا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ اگلے الیکشن کے لیے اصلاحات ضروری ہیں، یہ نہیں ہوگا جہاں عمران خان کا مفاد ہو وہاں الیکشن اصلاحات کرلی جائیں۔انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو دینے کی ہماری درخواست رد کردی گئی جبکہ نیب نے بتادیا کہ وہ عمران خان کے سیاسی ایجنڈے پر کام کرتا ہے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ لانگ مارچ 26 مارچ سے ہونا ہے سب پارٹیاں متفق ہیں، خاتون رہ نما کو دھمکیاں دینا انتہائی نامناسب ہے۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…