جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

یوم پاکستان پر پاک فوج کا گانا  ریلیز

datetime 13  مارچ‬‮  2021 |

راولپنڈی(این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ’یوم پاکستان‘ کے حوالے سے خصوصی گانا ریلیز کردیا گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ کی آواز میں جاری کیے گئے ’ایک قوم، ایک منزل‘ کو کافی سراہا گیاایک قوم ایک منزل کو 13 مارچ کو ریلیز کیا گیا تاہم گانے کا ٹیزر اور پرومو ایک ہفتہ قبل ہی

جاری کیے گئے تھے۔ایک قوم ایک منزل کا آغاز بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی قیام پاکستان سے متعلق تقریر سے ہوتا ہے ، گانے میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور اذزاد کشمیر کے افراد کو بھی دکھایا گیا ہے۔گانے میں علی ظفر اور آئمہ بیگ کو ملک کے مختلف شہروں میں لوگوں کے درمیان پرفارمنس کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ۔ایک قوم ایک منزل کو ریلیز کرنے کے بعد کئی لوگوں نے اس کی تعریف کی اور گانے کو جذبہ حب الوطنی سے سرشار قرار دیا۔ایک قوم، ایک منزل سے قبل بھی آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم پاکستان سمیت جشن آزادی، یوم دفاع اور یوم کشمیر کے موقع پر بھی خصوصی گانے جاری کئے گئے۔آئی ایس پی آر نے گزشتہ ماہ 5 جنوری کو بھی یوم کشمیر کے موقع پر گلوکار شہزاد رائے کی آواز میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر کو حق دو بھارت جاری کیا تھا۔اسی طرح ستمبر 2020 میں یوم دفاع اور یوم شہدا کے موقع پر بھی آئی ایس پی آر نے گلوکار عاصم اظہر سمیت دیگر گلوکاروں کا گانا ’ہر گھڑی تیار کامران‘ جاری کیا تھا اور اسے بھی شائقین نے بہت سراہا تھا۔آئی ایس پی آر نے 5 اگست 2020 کو بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی ویڈیو و نظم ریلیز کی تھی، کشمیر میں 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کیا تھا، جس وجہ سے اس کی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی تھی۔پاک فوج نے کورونا کے وبا کے دوران فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دینے والے صحت کے رضاکاروں اور قوم کے حوصلے بلند رکھنے کے لیے بھی خصوصی گانے اور ویڈیوز جاری کی تھیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…