اسلام آباد (این این آ ئی)پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 15مارچ کی بجائے 16مارچ کو ہوگا۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم جماعتوں کو اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز دے دی۔
مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی سے رابطہ کیا ۔ذرائع کے مطابق مولانا نے اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز تمام جماعتوں سے سربراہان کو بھیجوادی۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز پر بھی مشاورت کی جائیگی۔پی ڈی ایم سربراہ نے تجویز دی ہے کہ لانگ مارچ کے ساتھ اسمبلیوں سے استعفے بھی دینے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ استعفوں کے ساتھ ہی لانگ مارچ موثرہوسکتا ہے۔پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی (ن) لیگ کرے گی۔ اجلاس منگل کو دو بجے دوپہر (ن) لیگ سیکرٹریٹ میں ہوگا۔