پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پی ڈی ایم کی میت کی پورے’’ اعزاز‘‘ کے ساتھ تدفین کا اعلان

datetime 13  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں پی ڈی ایم کی منفی سیاست کا جنازہ دھوم سے نکلا، پی ڈی ایم کا بدبودار بدن مردہ ہوچکا ہے اور اس میں زندگی کی کوئی رمق باقی نہیں،پی ڈی ایم کی میت کی جلد پورے’’ اعزاز‘‘ کے ساتھ تدفین ہو گی-اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ

غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہاہے -جعلی راجکماری ، سندھ کے شہزادے او رمولانا کی راہیںجدا ہونے کا وقت آگیاہے-ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے کی پیٹھ میں چھرا گھونپا-عبرتناک شکست کے بعد یہ کرپٹ ٹولہ گھر کا رہا نہ گھاٹ کا -وزیراعظم عمران خان نے اپنی شفاف سیاست سے کرپٹ ٹولے کو ان کی گھٹیا اوقات یاد لائی ہے -انہوںنے کہاکہ کل تک شادیانے بجانے والے اب اپنا سر پیٹ رہے ہیں-پاکستان کے بدنام زمانہ یہ ٹھگ ہر جگہ رسوا ہوئے ہیں او رہوتے رہیں گے – مرکز کے بعد پنجاب سے بھی یہ لوگ دم دبا کر بھاگ چکے ہیں-انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے سپاہی ہیں-وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر مکمل اعتماد ہے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا کی حالیہ لہر پر قابو پانے کے لئے سنجیدہ اور بروقت فیصلے کئے ہیں -پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے1239 نئے مریض سامنے آئے -کورونا کے ایکٹو کیسوں کی تعداد 9106تک پہنچ چکی ہے-پنجاب میں اب تک5731 کورونا کے مریض جاں بحق ہو چکے ہیں-گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں کورونا کے34 مریضوں کا انتقال ہوا-پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 16377ٹیسٹ کئے گئے -پنجاب میں اب تک 3497102کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں-نئی پابندیاں صرف ان شہروں میں لگا ئی ہیں جہاں مریضوں کی تعداد 5فیصد سے بڑھ چکی ہے-نئی پابندیوں کا مقصد عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنا ہے-شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی اقدامات کا ساتھ دیں اور ایس او پیزپر عمل کریں –

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…