راجہ بشارت کی نااہلی کا معاملہ الیکشن کمیشن نے درخواست پر تہلکہ فیصلہ سنا دیا

11  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر راجہ بشارت کیخلاف نااہلی درخواست خارج کر دی۔ جمعرات کو ممبر پنجاب الطاف قریشی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی۔الیکشن کمیشن نے شہری محمد اسلم

کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی۔ درخواست گزار کے مطابق راجہ بشارت نے کاغذات نامزدگی کیساتھ جھوٹا بیان حلفی دیا۔ ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہاکہ آپکو تین سال بعد یاد آیا کہ بیان حلفی جھوٹا ہے۔بعد ازاں درخواست خارج کر دی گئی ، دوسری جانب الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی خالی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کردیاجس کے مطابق این اے 249 کراچی میں پولنگ 29 اپریل کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ 13 مارچ سے 17 مارچ ہے، امیدواروں کی لسٹ 18 مارچ کو جاری کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 25 مارچ کو ہوگی، امیدواروں کے کاغذات پر اپیلیں 29 مارچ تک دائر کی جاسکیں گی ، امیدواروں کی حتمی فہرست 6 اپریل کو شائع کی جائیگی،کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 7 اپریل ہے ، امیدواروں کو انتخابی نشان 8 اپریل کو الاٹ کئے جائیں گی ،این اے 249 میں پولنگ کا عمل 29 اپریل کو ہوگا، فیصل واوڈا کے استعفیٰ کے بعد نشست خالی ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…