منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

شادیاں کر کے لوٹ مار کرنے والا خاندان گرفتار بھانڈا کیسے پھوٹا؟دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشافات

datetime 11  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے شادیاں کر کے لوٹ مار کرنے والے خاندان کو گرفتار کر لیا گیاہے، ملزمان کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ بارات لے کر شادی ہال پہنچے۔ گرفتار افراد میں دلہے کی ماں، باپ، بھائی، اور بھابی شامل ہیں،جعل ساز خاندان کے خلاف عزیز بھٹی تھانے میں 30 سے زائد مقدمات درج ہیں۔تفصیلات کے

مطابق کراچی میں نارتھ ناظم آباد سے پولیس نے ایک ایسے خاندان کو گرفتار کیا ہے جو شادیاں رچا کر لوٹ مار کرتاتھا۔تاہم دو روز قبل کی شادی اس فراڈ خاندان کو مہنگی پڑ گئی اور اس کا بھانڈا پھوٹ گیا جب لڑکی والوں نے شک کی بنیاد پر تحقیقات کیں اور سارا کٹھا چھٹا سامنے آ گیا۔پولیس نے بتایاکہ 2 روز قبل اس خاندان نے اپنے لڑکے کے لیے ایک خاندان کو پھانس کر شادی کا ڈراما رچایا، تاہم کھیل ان پر الٹ گیا۔پولیس کے مطابق دو روز پہلے نکاح ہونے کے بعد فراڈ خاندان نے شادی کی تیاری کے نام لڑکی والوں سے 50ہزار روپے مانگے، جس پر لڑکی کے بھائی کو شک ہو گیا، اس نے معلومات حاصل کیں تو خاندان کا کریمنل ریکارڈ ہی سامنے آ گیا۔لڑکی کے اہل خانہ نے بتایا کہ دلہا کے گھر والے خود کوبا اثر اور سرکاری افسر ظاہر کر رہے تھے، تاہم جب کریمنل ریکارڈ سامنے آیا اور لڑکی والوں نے فراڈ کا سراغ لگا لیا، تو انھوں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔پولیس حکام کے مطابق دو روز قبل نکاح کرنے والا دلہا گزشتہ روزبارات

لے کر جب لڑکی والوں کے ہاں پہنچا تو پولیس نے دھر لیا، پولیس نے موقع ہی سے دلہا کو ماں، باپ، بھائی اور بھابھی سمیت پکڑ لیا۔جعل ساز خاندان کے خلاف عزیز بھٹی تھانے میں 30 سے زائد مقدمات درج ہیں، جن کے خلاف لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ نے بتایا کہ یہ پورا خاندان فراڈی ہے، بارات میں اس خاندان کے ساتھ وکیل بھی آیا تھا لیکن پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگیا۔انھوں نے بتایا کہ فراڈ خاندان کئی وارداتیں کر چکا ہے، یہ خاندان شادی کر کے لڑکی کے زیورات لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں، اس خاندان کے خلاف ابھی تک کسی اور فیملی نے درخواست جمع نہیں کرائی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…