بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

لانگ مارچ کے نام پر اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے سے فنڈزاکٹھے کررہی ہیں، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 9  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف سمن آباد ٹائون حلقہ این اے 126کی صدرشگفتہ سجادنے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کرپٹ سسٹم کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں ، سٹیٹس کو کی حامل قوتیں جتنی مرضی مزاحمت کرلیں شکست ان کا مقدر ہے ۔ اپنے ایک بیان میں

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد میں چلے ہوئے کارتوس ہیں جو صرف بڑھکیں لگا کر اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم جانتی ہے اسمبلیوں سے استعفے دینے کے بعد ان کا دوبارہ اقتدار میں آنا ناممکن ہے۔لانگ مارچ کے نام پر اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے سے فنڈزاکٹھے کررہی ہیں اور خاص طو رپر سیاسی بیروزگارمولانا فضل الرحمان نے اسے تمام جماعتوں سے اپنی جیب گرم رکھنے کا بہانہ بنارکھاہے۔ انہو ںنے کہا کہ حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کی جانب سے پی ڈی ایم کو واشگاف الفاظ میں انکار کے بعد انہیںمنہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی اور اس کیلئے جھوٹی کہانیاں بیان کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اعتمادکا ووٹ حاصل کرنے کے بعد مزید مضبوط ہوئے ہیں اور احتساب کے عمل کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…