منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں  بڑی تبدیلی کا عندیہ دیدیا 

datetime 9  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں  بڑی تبدیلی کا عندیہ دیدیا ،وزیراعظم (آج)بدھ کو اپنے اتحادیوں سے اہم ملاقاتیں کر یں گے ،ڈپٹی چیئرمین شپ اتحادیوں کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا  ، این اے 249 کے الیکشن کیلئے امیدوار کے نام کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی کے بورڈ پر چھوڑ دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

جس میں سینئر پارٹی رہنمائوں ،وفاقی وزرا پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور شفقت محمود نے شرکت کی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں سینئر وفاقی وزراء کی جانب سے وزیراعظم کو چیئرمین و ڈپٹی سینیٹ  کے انتخاب  کے حوالے سے پارلیمانی رہنمائوں سے رابطوں اور حلقہ این اے 249 کے الیکشن ، پنجاب حکومت کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم نے دوران اجلاس پنجاب میں انتظامی طورپربڑی تبدیلیوں کاعندیہ دیدیا، وزیراعظم نے پارٹی رہنمائوں کے اجلاس سے پہلے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کی تھی۔اجلاس میں چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق بھی مشاورت کی گئی، وزیراعظم نے پرویز خٹک کو چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے ارکان کی حمایت حاصل کرنے کاٹاسک دیدیا ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلیے اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا اور وزیراعظم عمران خان (آج) حکومتی اتحادیوں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے ۔اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ کسی بھی اتحادی جماعت کو دینے پر مشاورت کی گئی۔دریں اثناء وزیراعظم سے حکومت کی قانونی ٹیم نے ملاقات کی جس میں   یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفیکیشن رکوانے کے حوالے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔قانونی ٹیم نے وزیراعظم کو اس معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع  کرنے اور  علی حیدرگیلانی کی ویڈیو کے حوالے سے درخواست درست کرکے اسے دوبارہ الیکشن کمیشن میں دائر کرنے کا بتایا ۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ کرپٹ عناصر کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں اور ووٹوں کی خریدو فروخت کرنیوالوں کا چیئرمین سینیٹ کے انتخابات سمیت ہر میدان میں مقابلہ کریں گے ۔انہوں نے اپنی قانونی ٹیم کو ہدایت کہ وہ ووٹوں کی خریداری کرنیوالے کو عوام کے سامنے بے نقاب کرے اور آئین و قانون کے تحت ہر وہ کام کرکے جس سے ووٹوں کی خریدو فروخت کا سلسلہ روکا جاسکے اور ضمیر کے سوداگروں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…