بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

’’انٹرمیڈیٹ طلباء تیار ی کر لیں ، امتحانات کا شیڈول جاری ‘‘ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ بھی اعلان کر دیا گیا

datetime 9  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق انٹر میڈیٹ پارٹ ون، ٹو، علوم شرقیہ سالانہ امتحانات 2021 کا شیڈول جاری ہو گیا ہے، پبلک ریلیشنز آفیسر نے شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا ہے

کہ 30 مارچ کے بعد کوئی داخلہ فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔نجی ٹی وی اے آر وائی کےنوٹیفکیشن کے مطابق سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 12 جون سے شروع ہوں گے، امتحانات تیس روز میں لیے جائیں گے، جب کہ نتائج کا اعلان 30 ستمبر کو کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پنجاب کے میٹرک بورڈ نے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبے میں میٹرک امتحانات 4 مئی سے شروع ہوں گے، میٹرک کے امتحانات 30 روز میں لیے جائیں گے، اور نتائج کا اعلان 31 اگست کو ہوگا۔میٹرک کے سالانہ امتحانات 2021 کے لیے پرچہ جات اسمارٹ سلیبس کے مطابق تیار نہیں ہوں گے، کچھ سوالات اسمارٹ سلیبس سے باہر سے بھی دیے جائیں گے، لاہور بورڈ نے سوالات سے متعلق گائیڈ لائنز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل صوبہ پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیرمینز نے صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت رواں سال ہونے والے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ میٹرک کا امتحان 4 مئی سے آغازہوگا جبکہ نتائج کا اعلان 31 اگست کو کیا جائے گا۔انٹرمیڈیٹ کا امتحان 12 جون سے شروع ہوگااور نتائج کا اعلان 30 ستمبر کو ہوگا۔ قبل ازیں صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاتھا کہ صوبے بھر میں نویں ، دسویں ، گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات مارچ کےمیںہونگے ۔ پنجاب نے کہا کہ تعطیلات کے دوران فیکلٹی ممبرز ہفتے میں دو دن اداروں میں آئیں گے۔ پچاس فیصد اساتذہ پیر کو اور 50 فیصد جمعرات کو آئیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ امتحانات کب لینے ہیں یہ صوبے خود فیصلہ کرینگے۔ کسی بچے کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب و فاقی حکومت نے کورونا وائرس خاص طور پر تعلیمی اداروں میں کیسز کی شرح میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو 26 نومبر سے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا تاہم اس دوران گھروں سے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…