منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

حکومتی پیشکش مسترد،مولانا فضل الرحمان نے غفورحیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ کیلئے پی ڈی ایم کا مشترکہ امیدوارنامزدکردیا

datetime 9  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن /مانیٹرنگ ڈیسک )جمعیت علماء اسلام نے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے لئے امیدوار نامزدکر نے کی حکومتی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے انہیں پی ڈی ایم کا مشترکہ امیدوارنامزدکردیا۔مرکزی ترجمان جے یو آئی اسلم غور ی نے کہا کہ پی ڈی ایم اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے

ڈپٹی چئرمین سینٹ کے لئے مولانا عبد الغفور حیدری کے نام کی منظوری دے دی ہے ۔مولانا عبد الغفور حیدری پی ڈی ایم کے چیرمین سینیٹ کیلئے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے پینل سے ہونگے۔اسلم غوری نے کہا کہ پی ڈی ایم کی صفوں میں انتشار پیدا کرنے والے ناکام ہونگے۔پی ڈی ایم کے امیدوار کامیاب ہونگے۔ حکومت کو این آر او نہیں دیں گے۔ پی ڈی ایم بھر پور کامیابی حاصل کرے گی ۔واضح رہے کہجمعیت علماء اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی چئیرمین سینٹ سے ملاقات، چئیرمین سینٹ سے ملاقات کے بعد عبدالغفور حیدری اور پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کی، حکومت نے جے یو آئی کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے عہدے کی آفر کر دی ہے، پرویز خٹک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے مولانا عبدالغفور حیدری کو آفر کی ہے کہ وہ ہمارے ڈپٹی بن جائیں، اس موقع پر ایک صحافی نے مولانا عبدالغفور حیدری سے سوال کیا کہ کیا آپ کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے عہدے کے لئے نامزد کر دیا گیا، جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی تک پی ڈی ایم کی جانب سے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا، صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں صادق سنجرانی دوبارہ چیئرمین بن جائیں گے، مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ہماری ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، عبد الغفور حیدری نے کہا کہ صادق سنجرانی فی الوقت ہمارے چیئرمین ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…