بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

مہنگائی پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں  حکومت نے ہاتھ کھڑے کر دیے

datetime 9  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز دونوں مل کر جمہوریت سے بہترین انتقام لے رہے ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز دونوں مل کر جمہوریت سے بہترین انتقام لے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پیسے سے لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کرتے ہیں

اور پھر جمہوریت کے پیچھے چھپ جاتے ہیں۔وزیراطلاعات نے کہاکہ پاریٹوں پر قابض ہونے والے اتنے اہل اور لائق ہوتے تو کارکن کے طور پر پارٹی میں آتے۔انہوں نے کہا ہے کہ مہنگائی پر ہمارا کنٹرول نہیں، وزیراعظم نے مہنگائی کے خلاف جہاد کا اعلان کر دیا ہے،عمران خان کا عزم ہے کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کا پیچھا کرنا ہے، شفاف انتخابات کیلئے ہم اقدامات کریں گے، معیشت کے استحکام کے بعد اس کے ثمرات اب غریب عوام کو ملیں گے،لگتا نہیں بلاول آکسفورڈ تعلیم یافتہ ہیں،انکی زبان رانا ثناء اللہ والی تھی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موروثی سیاست کرنے والے اپنے بچوں کو قوم پر مسلط کرنے کے در پے ہیں ،عوام ان کے نئے دھوکے میں نہیں آئیں گے،یہ چاہتے ہیں کہ لوٹ مار کا یہ کاروبار اسی طرح جاری رہے،قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ کرپشن کی اس فرنچائز کا خاتمہ کرنا ہے یا انہیں لوٹنے کا لائسنس دئیے رکھنا ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ نواز شریف اگر ووٹ کی عزت پر یقین رکھتے تو پاکستان میں ہوتے۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان اپنے برخودار نور چشمی کو اپنی گدی کے لئے تیار کر رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان قوم کو لوٹنے اور موروثی سیاست کرنے والوں کے راستے کی سب سے بڑی دیوار بن گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…