بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

کابینہ ڈویژن نے فیصل واوڈا کو وفاقی وزیر کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کردیا

datetime 9  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن/این این آئی)تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے نو منتخب سینیٹر فیصل واوڈا کو وزارت سے سبکدوش کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ،کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل واوڈا سے وفاقی وزیر برائے پانی وبجلی کا قلمبندان بھی واپس لے لیا گیا ہے جو کہ6 مارچ سے نافذ العمل ہوگا ۔واضح رہے کہ سینیٹ کا انتخاب لڑنے کے لئے فیصل واوڈا نے

قومی اسمبلی کی رکنیت سے 3 مارچ کو استعفا دے دیا تھا اور ان کو اب وزارت سے بھی سبکدوش کر دیاگیا ہے۔دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت روکنے کی درخواست پراسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم نامہ طلب کرلیاہے۔منگل کوجسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل سندھ ہائی کورٹ کے 2رکنی بینچ کے روبرو فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ فیصل واوڈا کے وکیل بیرسٹر معیز احمد نے اپنے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن کو میرے موکل کیخلاف شکایات سننے کا اختیار نہیں۔ ہم نے اعتراض عائد کیا جیسے مسترد کردیا گیا۔الیکشن کمیشن کو نااہلی کیس سے روکا جائے۔ قرار دیا جائے کہ الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار نہیں رکھتا۔ عدالت عالیہ الیکشن کمیشن کو مزید کارروائی پر حکم امتناعی جاری کرے۔جسٹس امجد علی سہتو نے استفسار کیا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آیا ہے وہ کہاں ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ دیکھنا ہوگا۔ اب تو فیصل واوڈا ایم این اے رہے ہی نہیں۔ جب ایم این اے ہی نہیں رہے تو کیا خدشہ ہے۔ بیرسٹر معیز احمد نے دلائل میں کہا کہ مسئلہ زندگی بھر کے لیے نااہل قرار دینے کا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ ہمارا موقف بھی یہی ہے کہ الیکشن کمیشن کیس نہیں سن سکتا۔ فیصل واوڈا کیخلاف شکایات کا کوئی سر پیر نہیں۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے الیکشن کمیشن کو فی الوقت نہیں روک سکتے۔ عدالت نے فیصل واوڈا کے وکیل کو ہدایت کی الیکشن کمیشن میں بتا دیجیے کہ سندھ ہائیکورٹ نے

نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔ فیصل واوڈا کے خلاف کس نے کیا شکایت جمع کی ہیں؟فیصل واوڈا کے وکیل بیرسٹر معیز نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل اور دیگر نے الیکشن کمیشن میں ڈائریکٹ شکایت درج کی ہیں۔ الیکشن کمیشن کو براہ راست شکایات سننے کا اختیار نہیں۔ جسٹس امجد ستہو نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی فیصل واوڈا کیس میں حکم نامہ جاری کیا ہے۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق نیا ٹریبونل بن سکتا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ سندھ ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کے خلاف کیس کیسے سن سکتا ہے۔ اگر کراچی میں کیسز چل رہے ہوتے تو الگ بات تھی۔فیصل واوڈا کے وکیل نے موقف دیا کہ شہباز شریف نے بھی سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ الیکشن کمیشن کو

فیصل واوڈا خلاف نااہلی کیس سے روکا جائے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے ہمیں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ دیجئے۔ فیصل واوڈا کے وکیل نے کہا کہ فیصلہ تھوڑی دیر میں پیش کردیں گے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے آپ کو فیصلہ لے کر آنا چاہیے تھا۔ ایک کیس اسلام آباد میں لگاتے ہیں دوسرا کراچی میں۔ ہم اسلام آباد کے فیصلے کو سنے بغیر کیسے فیصلہ سنا سکتے ہیں۔

عدالت نے فیصل واوڈا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ طلب کرلیا۔ عدالت نے فیصل واوڈا کے وکیل کو بہر صورت ججمنٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنے سے متعلق فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…