پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

عمران خان تکبر، سیاسی حسد، ناکامی کے غصے اور جنون کا بدلہ قوم کو دست وگریبان کرکے لینا چاہتا ہے، مزید آگ نہ بھڑکائیں، شہباز شریف نے کھری کھری سنا دیں

datetime 9  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے بدسلوکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کو جنگل بنانا اور عدم برداشت کے رویے ملک اور قوم کے لئے نیک فال نہیں،لیڈروں کا کام پانی ڈالنے کا ہونا چاہیے نہ کہ تیل ڈال کر آگ مزید بھڑکانے کا،شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مصدق ملک، رانا ثنااللہ، مریم اورنگزیب اور مفتاح اسماعیل پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب پر حملہ اور بدتمیزی سیاسی

مخالفین کی تربیت کا پتہ دیتی ہے، احسن اقبال پر جوتا پھینکنے والوں نے دراصل اپنے اخلاقی معیار پر جوتا مارا ہے،افسوس ہے کہ قوم کو اخلاقی پستی، تقسیم اور انتشار کے پاتال میں دھکیلا جارہا ہے،عمران خان اپنے تکبر، سیاسی حسد، ناکامی کے غصے اور جنون کا بدلہ قوم کو باہم دست وگریبان کرکے لینا چاہتا ہے،پارٹی رہنماؤں کے جذبے، نظریاتی وابستگی اور جرات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،قوم اس حکومتی غنڈہ گردی کے رویے کی ایک زبان ہوکر مذمت کرے، یہ معاشرتی ہم آہنگی کے لئے نقصان دہ روش ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…