اسلام آباد(آن لائن )پی ڈی ایم اجلاس کے دوران جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ شاہ اویس نورانی اور پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی میزبانی میں پیر کو ہونیوالے اجلاس کے دوران اویس نورانی نے سوال کیا مولانا فضل الرحمان کو تین سال پہلے صدر کے انتخاب میں اپوزیشن جماعتوں نے کیوں سپورٹ
نہیں کیا؟۔پیپلزپارٹی کے قمر زمان کائرہ نے اویس نورانی کو جواب دیا کہ تین سال پہلے صدر کے انتخاب کا معاملہ پی ڈی ایم بننے سے پہلے کا ہے، ہم مختلف الخیال سیاسی جماعتیں ہیں اور اتحادی ہیں تاہم ایک دوسرے میں ضم نہیں ہوئے۔ذرائع کے مطابق اویس نورانی کو مولانا فضل الرحمان نے خاموش کرادیا، شاہد خاقان عباسی نے بات کا رخ موڑدیا۔