اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

لاہور ہائیکورٹ نے کیپٹن (ر) صفدرکی گرفتاری روک دی، نیب کو نوٹس جاری

datetime 8  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے دائر کردہ درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے نیب لاہور کو (ن) لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے ،تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس

میں نیب کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کی 29مارچ تک عبوری درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی ۔ کیپٹن(ر) محمد صفدر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب لاہور کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 10مارچ کو طلب کررکھا ہے، آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری نیب پشاور میں بھی زیر التوا ہے،پشاور ہائیکورٹ میں آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں عبوری ضمانت دائر کررکھی ہے،ایک ہی معاملہ پر دو صوبوں میں انکوائری نہیں چل سکتی۔کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ مجھے سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے،پہلے پولیس کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمات بھی بھگت رہا ہوں ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نیب لاہور کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے۔ جس پر لاہور ہائیکورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی 29مار چ تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…