جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

شہری نے بغیر میڈیکل ٹیسٹ اور ڈرائیونگ کا امتحان دیے ایک دن میں لائسنس بنوانے کا طریقہ شیئر کر دیا ، ویڈیو وائرل ہو گئی

datetime 8  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)کراچی میں شہری نے بغیر میڈیکل ٹیسٹ اور ڈرائیونگ کا امتحان دیے لائسنس بنوانے کا آسان طریقہ بتادیا، 25 سو سے 3ہزار روپے رشوت دیں اور گھر بیٹھے لائسنس حاصل کریں۔تفصیلات کے مطابق بغیرمیڈیکل ٹیسٹ اور ڈرائیونگ کا امتحان دیے

لائسنس کیسے بنے گا۔ ڈی ایل کورنگی ایم وی آئی ملازم اسلم میرانی نے مشکل آسان کردی، 25 سو سے 3 ہزار روپے رشوت دیں اور گھر بیٹھے لائسنس حاصل کریں۔شہری نے کورنگی ڈی ایل برانچ میں اسلم میرانی کی خفیہ ویڈیو بنالی، جس میں اسلم میرانی موٹروہیکل آفس میں انسپکٹرعلی کیساتھ ڈیوٹی انجام دیتا ہے، ویڈیومیں مبینہ طورپراسلم میرانی کو رشوت لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیوبنانیوالے شہری نے بتایا کہ پہلے میں نے فیس جمع کرائی تونظر کے ٹیسٹ میں فیل ہوگیا پھرمیرا کسی نے میرانی سے رابطہ کرایا، بغیرٹوکن حاصل کیے میرانی نے مجھے سیدھا اندر بلالیا، فیس کے علاوہ مجھ سے3 ہزار مانگے گئے تو 25 سو میں طے پایا۔شہری کا کہنا تھا کہ اسی وقت ٹوکن نکلوا کر دوبارہ سے پراسس شروع کرا دیا، نہ میڈیکل ٹیسٹ ہوانہ ڈرائیونگ ٹیسٹ، سب کچھ کلیئرکرادیا، ایک روز کے اندر میرے گھر پر کورئیر سے لائسنس آگیا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…