پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

ن لیگ نے زرداری اور بلاول کو اپنا سیاسی پیر و مرشد تسلیم کرلیا

datetime 7  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی سیاست اس نہج پر پہنچ گئی ہے کہ اس نے آصف زرداری اور بلاول کو اپنا سیاسی پیر و مرشد تسلیم کرلیا ہے ،پیپلزپارٹی ماضی میں روا رکھے جانے والے رویے پر مسلم لیگ (ن) سے بدلہ لے رہی ہے ،وزیر اعظم عمران خان کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ ملنے کے بعد اپوزیشن کی پریشانی بڑھ گئی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)میں قیادت کیلئے جنگ عروج پر ہے جس کا اس کی اتحادی پیپلزپارٹی بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہے اور آنے والے دنوں میں مسلم لیگ کے حصے

بخرے ہونااٹل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود وزیر اعظم عمران خان ان کا مقابلہ کرنے کیلئے پر عزم ہیں اوراسی وجہ سے ان کی راتوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کرپشن کاپیسہ بہانے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے لیکن تحریک انصاف اس طرح کی روش اپنا نے کی بجائے انہیں شفافیت کے معیار کو اپنانے پر مجبور کر دے گی ۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سیاسی طور پر اتنی لاچار ہو چکی ہے کہ اسے آصف زرداری اور بلاول کو اپنا سیاسی پیر و مرشد تسلیم کرنا پڑ گیا ہے اور اس کے پیچھے لگی ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…