تحریک انصاف کا پیپلز پارٹی کو بڑا جھٹکا، اہم خاتون رہنما کی پی ٹی آئی میں شمولیت

  اتوار‬‮ 7 مارچ‬‮ 2021  |  18:05

چناری(آن لائن)پیپلز پارٹی جہلم ویلی کو ایک اور بڑا دھچکا، پیپلز پارٹی آزاد کشمیرخواتین ونگ جہلم ویلی کی صدرحناء رشیداعوان اپنے خاندان سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر حکومت و امیدوار اسمبلی حلقہ سات جہلم ویلی دیوان علی خان چغتائی کے دورہ گوجربانڈی کے دوران پیپلز پارٹی خواتین ونگ جہلم ویلی کی صدر حناء رشید اعوان اپنے خاندان سمیت پیپلز پارٹی سمیت مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئی ہیں حلقہ سات جہلم ویلی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے کوئی بھی ذمہ دار نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز

پیپلز پارٹی کےکارکن پارٹی کو خیر آباد کہہ رہے ہیں حلقہ کی تقسیم کے بعد سے اب تک پیپلز پارٹی کی قیادت نے کسی بھی کارکن یا رہنماء کو اس حلقہ کی ذمہ داری نہیں دی جس کے باعث حلقہ سات جہلم ویلی میں پیپلز پارٹی کے لاوارث کارکن دوسری جماعتوں میں شمولیت کو ترجیع دے رہے ہیںجہلم ویلی کے دونوں حلقوں میں پیپلز پارٹی کی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں حلقہ سات میں پیپلز پارٹی کا کوئی بھی نامزد امیدوار موجود نہیں ہے جبکہ حلقہ چھ جہلم ویلی میں صاحبزادہ اشفاق ظفر نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس کے باعث پیپلز پارٹی کو آئے روز نقصان پہنچ رہا ہے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

12ہزار درد مندوں کی تلاش

ارشاد احمد حقانی (مرحوم)’’ ریڈ فائونڈیشن‘‘ کا پہلا تعارف تھے‘ حقانی صاحب سینئر صحافی تھے‘ سیاسی کالم لکھتے تھے اور یہ اپنے زمانے میں انتہائی مشہور اور معتبر تھے‘ میری عمر کے زیادہ تر صحافی ان کی تحریریں پڑھ کر جوان ہوئے اور صحافت میں آئے‘ حقانی صاحب ہر رمضان میں چند قومی این جی اوز اور خیر کا کام ....مزید پڑھئے‎