ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

یہ ہم ہیں اور یہ ہمارے پرائم منسٹر ہیں اور اپوزیشن ذلیل ہو رہی ہے معروف قومی رکن اسمبلی کی عمران خان کو منفرد انداز میں مبارکباد

datetime 7  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)یہ ہم ہیں اور یہ ہمارے پرائم منسٹر ہیں اور اپوزیشن ذلیل ہو رہی ہےمعروف قومی رکن اسمبلی کی عمران خان کو منفرد انداز میں مبارکباد ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر قومی اسمبلی ارکان کی وزیراعظم کو 178اعتماد ووٹ ملنے کے بعد خوشی کا اظہار کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ۔ معروف رکن قومی اسمبلی اس موقع پر کہہ رہے ہیں کہ یہ ہم ہیں

اور یہ ہمارے پرائم منسٹر ہیں اور اپوزیشن ذلیل ہو رہی ہے۔جبکہ پیچھے کھڑے پی ٹی آئی ارکان وزیراعظم عمران خان کے حق میں نعرے بازی کر رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کی سیاسی تاریخ میں دوسرے وزیر اعظم بنے ہیں جنہوں نے اپنی ایک ہی مدت میں 2 مرتبہ قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان نے دوسری مرتبہ اعتماد کا ووٹ لیا۔ 180 کے ایوان میں انہیں178 ووٹ ملے ۔اس سے قبل1993 کونواز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا تھا۔27 مئی 1993 کو 200 ایوان پر مشتمل ایوان پر 123 ووٹ ملے تھے۔ا س وقت کے صدرغلام اسحاق خان نے نواز شریف کی حکومت کو برطرف کر دیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے نواز شریف کی حکومت کو بحال کر دیا تھا جس کے بعد نواز شریف نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد ایم کیو ایم کا وفد وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیر اعظم ہائوس پہنچ گیا اور مسائل کے حل کیلئے تفصیلی بات چیت کی ،وزیر اعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد وزیر اعظم ہائوس گئے جہاں پر ایم کیو ایم کے رہنماخالد مقبول صدیقی اور امین الحق بھی وزیر اعظم ہائوس پہنچ گئے اور عمران خان سے ملاقات کی کراچی کے مسائل اور لاپتہ کارکنوں سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی جبکہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ایم کیو ایم نے تحفظات بھی وزیر اعظم کے سامنے رکھے ۔وزیر اعظم عمران خان نے اتحادیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کے تمام تحفظات دور کئے جائیں گے ۔بعد ازاں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیراعلیٰ بلوچستان بھی وزیر اعظم ہائوس پہنچ گئے اور وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کی ،اس دوران سینیٹ الیکشن پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، خالد مقبول صدیقی، غوث بخش مہر شریک،وزیرِ اعلی بلوچستان جام کمال، وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا، نواب شاہ زین بگٹی، خالد خان مگسیوفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، پرویز خٹک، اسد عمر، طارق بشیر چیمہ اور سید امین الحق شامل تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…