پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ ، ماہانہ18سے 45ہزار تک آمدن والوں کی قوت خرید متاثر

datetime 7  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مارچ 2020کے مقابلے میں مارچ2021کے دوران ماہانہ 18ہزار سے لیکر 45ہزار تک کی آمدن رکھنے والے پانچ انکم گروپوں کی قوت خرید متاثر ہوئی ہے ، ان پانچ انکم گروپوں کی قوت خرید میں12.83 سے لے کر 20.07 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ،پاکستان شماریات بیورو کی چار مارچ2021تک کی رپورٹ انتہائی

اہم استعمال کی 50 اشیا کی قیمتوں میں ہونے والے اضافہ کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے ۔ ماہانہ17ہزار732روپے کی آمدن رکھنے والے ملک کے شہریوں کو عام استعمال کی اشیا جو پچھلے سال 132روپے میں دستیاب تھیں اب 160روپے میں مل رہی ہیں۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی نئی لہر تشویش ناک ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ حکومت کی ساری توجہ اپنی حکومت بچانے پر ہے، عوامی مسائل گھمبیر ہوتے جا رہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی معاشی ٹیم دو ماہ سے الیکشن میں مصروف رہی، مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح 14.95 فی صد پر پہنچ گئی ہے، تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ مہنگائی کا سبب بن رہا۔ انہوں نے کہاکہ چینی کی قیمت ایک بار پھر 110 روپے کلو ہو گئی ہے، کیا وزیراعظم ایک بار پھر نوٹس لینگے؟ ۔ شیری رحمن نے کہاکہ وزیراعظم اور وزراء ابھی بھی مہناگئی کم ہونے کا دعوہ کر رہے، دودھ، مرغی اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، غریب اور متوسط طبقے کو دسترخوان پر دال بھی میسر نہیں، عوام کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم دعوہ کرتے ہیں کہ کوئی بھوکا نہیں سوتا،حکومت کرسی بچانے کے بجائے مہنگائی پر دھیان دے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…