جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

جو نتائج نہیں دے گا وہ پنجاب میں نہیں رہے گا وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بڑا اعلان

datetime 7  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )جنوبی پنجاب کے عوام کی احساس محرومی ختم کرنے کے لئے کوشاں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عوامی مسائل فوری حل نہ کرنے پر متعلقہ حکام کی سرزنش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے مختلف محکموں کےتعینات سیکرٹریز کا اجلاس ہوا۔ نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق اجلاس میں

وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عوامی مسائل فوری حل نہ کرنے پر متعلقہ حکام کی سرزنش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوتاہی پر ذمہ داروں کا تعین کر کے سخت کارروائی کی جائے گی اور عوام کی توقعات پر نہ اترنے والے افسر کو عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ جو نتائج نہیں دے گا وہ پنجاب میں نہیں رہے گا۔سردار عثمان بزدار نے فلاح عامہ کے منصوبوں میں تاخیر پر بھی متعلقہ حکام کی سخت سرزنش کرتے ہوئے انہیں سختی سےتاکید کی ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سیکرٹریز فوری طور پر اپنی کارکردگی بہتر بنائیں اور متعلقہ سیکرٹریز عوامی مسائل حل کرنےکیلئے اقدامات اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح طور پر کہا کہ محکموں کو اب کام کرکےدکھاناہوگا، سست روی برداشت نہیں کی جائے گی، کوتاہی پر ذمہ داروں کا تعین کرکےسخت کارروائی کی جائےگی۔سردار عثمان بزدار نے اعلیٰ افسران کو دو ٹول الفاظ میں کہا کہ عوامی توقعات کے مطابق ڈلیو رنہ کرنے والےافسر کو عہدے پر رہنےکا حق نہیں، جونتائج نہیں دے گا وہ پنجاب میں نہیں رہے گا، عوامی منصوبوں میں بلا جواز تاخیر کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں، زبانی جمع خرچ نہیں چلے گا، کام کر کے دکھانا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…