ما لشیا قسم کا وزیر نہیں،د ل سے کہنا چاہتا ہوںعمران خان کو پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لیے سب سے زیادہ محنت کرتے دیکھا، وفاقی وزیر کے انداز وضاحت نے ایوان میں قہقہے بکھیر دیے

6  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میں ما لشیا قسم کا وزیر نہیںد ل سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں نے پہلے بھی وزیر اعظم کے ساتھ کام کیا ، عمران خان کو پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لیے سب سے زیادہ محنت کرتے دیکھا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران

خان کے لیے تعریفی کلمات کہنے سے پہلے ایسے انداز میں وضاحت پیش کردی کہ ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا۔قومی اسمبلی میں وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ حاصل ہونے کے بعد خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے آغاز میں کہا کہ میں کوئی ما لیشیا قسم کا وزیر نہیں لیکن دل سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں نے پہلے بھی وزیر اعظم کے ساتھ کام کیا ، عمران خان کو پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لیے سب سے زیادہ محنت کرتے دیکھا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پلوامہ جنگ میں اپنی دانشمندی سے کھیلا کو خراب نہیں ہونے دیا ،آج پاکستان کی عظیم افواج دنیا بھر میں 15ویں نمبر سے 10ویں نمبر پر آگئی ہے ،امریکہ ،چین اور روس سمیت دنیا بھر کے ممالک کے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں جس کا کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے اقتدار کے دن بہت کم لگتے ہیں ،اپوزیشن کا ایک ایک دن بہت بڑا ہوتا ہے ،اب آپ کو نئی سیاسی زندگی ملی ہے اس موقع پر صنعت کاروں اور جاگیر داروں کو چھوڑ کر غریب انسان کو ریلیف دیں ،آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک جیسے ادارے باتیں کرتے رہتے ہیں لیکن ہمیں غریبوں پر توجہ دینی چاہیے،مہنگائی کو کم کرنے کیلئے اقدامات کریں،چھوٹے ملازمین کا تنخواہوں پر گزارا نہیں ہورہا ۔بجٹ میں غریبوں کو رعایت دیں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…