جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

علی حیدر گیلانی ویڈیو اسکینڈل، وزیراعظم کی منظر عام پر آنیوالے پی ٹی آئی ارکان کی تعریف

datetime 6  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) سینیٹ الیکشن سے ایک روز قبل پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی منظر عا م پر آگئے، فہیم خان اور محمد جمیل نے واقعے کی تفصیلات سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کر دیا، وزیر اعظم نے انکی پارٹی کیلئے خدمات کی تعریف کر

تے ہوئے کیا آپ نے بدعنوان عناصرکو بے نقاب کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ویڈیو میں مبینہ طور پر موجود چاروں کرداروں نے ملاقات کی، وزیراعظم سے ان ارکان کی قومی اسمبلی چیمبر میں ملاقات ہوئی، جس میں پی ٹی آئی ارکان عطااللہ، اسلم خان، جمیل احمد اور فہیم خان شامل ہوئے۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ارکان قومی اسمبلی کی پارٹی کے لیے خدمات کی تعریف کی اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آپ نے بدعنوان عناصرکو بینقاب کیا،لوگوں کو ایکسپوزکرنیکا عمل ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی نشست ہارنے کی بڑی وجہ بھی پیسے کا استعمال ہے کیوں کہ لوگ ہر چیز کو پیسے سے تولتے ہیں۔ خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات سے قبل سابق وزیراعظم یوسف رضاگ گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی، جس پر کافی واویلا ہوا اور یوسف رضا گیلانی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ قبل ازیں علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پی ٹی آئی ایم این اے فہیم خان اور جمیل احمد سامنے آ گئے۔ پی ٹی آئی کے ایم این اے فہیم خان نے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود تھے۔ ہم وزیراعظم عمران خان کے سپاہی ہیں۔ہم پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے

اسٹنگ آپریشن کس کے کہنے پر کیا؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اس معاملے پر پارٹی کا بیانیہ جلدی آ جائے گا۔ صحافی نے ایم این اے فہیم خان سے سوال کیا کہ آپ دونوں نے کتنے پیسے لیے؟ جس پر فہیم خان نے جواب دیا کہ جو پیسے لیتے ہیں وہ پبلک میں نہیں آتے۔ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں پی

ٹی آئی ایم این اے فہیم نے کہا کہ جی ہم الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔ہمارا دامن بالکل صاف ہے۔یاد رہے کہ سینیٹ الیکشن سے ایک روز قبل سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہیں مبینہ طور پر حکومتی ایم این اے کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار بتاتے

ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس ویڈیو نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے چہ مگوئیوں کو مزید ہوا دی۔ علی حیدر گیلانی کی اس ویڈیو پر حکومتی رہنماؤں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ علی حیدر گیلانی کے خلاف کارروائی کی جائے جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹس بھی لیا۔ تاہم اب علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود کردار بھی سامنے آ گئے ہیں جن کے مطابق یہ ایک اسٹنگ آپریشن تھا جس پر پارٹی کا بیانیہ جلد آنے کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…