پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مصدق ملک کے تھپڑ کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی کے کارکن کو تھپڑ مار دیا

datetime 6  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی کارکنان کو چیلنج کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب سے بد تمیزی کرنے والے کارکنان کو للکارتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس کارکن کو کہتا ہوں کہ میرے سامنے آئے اسٹیچر پر نہ پہنچایا تو میرا نام شاہد

خاقان عباسی نہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی قانون کارروائی کی ضرورت نہیں ہے جس میں ہمت ہے میرے سامنے آئے۔ شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی کارکنان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ان کا لیڈر ہمیں دھمکیاں دیتا ہے، میں یہاں کھڑا ہوں جس میں ہمت ہے میرے سامنے آئے، ایمبولینس میں نہ گئے تو میرا نام بدل دینا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اس کے ٹولے میں ہمت ہے تو آ کر مقابلہ کرے، ڈاکوؤں اور کرائے کے غنڈوں کے پیچھے چھپنا چھوڑ دو۔ یہ وہ ریاست ہے جہاں خواتین کی عزت محفوظ نہیں ہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ آج نہتی مریم اورنگزیب پر ان غنڈوں نے حملہ کیا، گالیاں دیں۔ پانچ لوگوں کے سامنے پانچ سو لوگ تھے۔ پولیس اب آئی ہے جب سروں سے چادر چھین لی گئی۔ غنڈہ گردی کی گئی اور گالیاں دی گئیں اور پولیس اب آئی ہے۔پی ٹی آئی کے احتجاجی کارکنان پلے کارڈ اْٹھا کر احتجاج کرتے رہے۔ احتجاجی کارکنان کو دیکھتے ہوئے اور شور وغل میں بات کرنے میں مشکل پیش آنے پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہاں بتا کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ ہم نے اس بد معاشی کا مقابلہ اسمبلی کے اندر اور باہر کرنا ہے۔ بعد ازاں پی ٹی آئی کارکنان نے لیگی رہنما مریم اورنگزیب کو گھیرے میں لے لیا جس پر مصدق ملک نے انہیں ہجوم سے بچانے کی کوشش کی تو مصدق ملک اور پی ٹی آئی کارکنان میں ہاتھ پائی ہوئی اور تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکن نے مریم اورنگزیب کو لات ماری اور مصدق ملک کو تھپڑ جڑ دیا جبکہ اس کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی کارکنان کو تھپڑ بھی رسید کر دیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…