منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اعتماد کے ووٹ کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی،حکومت کی سیاسی موت واقع ہو چکی ، تجہیزو تکفین باقی ہے،پی ڈی ایم کا دعویٰ

datetime 6  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)پی ڈی ایم رہنماؤں نے کہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی،حکومت کی سیاسی موت واقع ہو چکی ہے اب تجہیزو تکفین باقی ہے،عمران خان الیکشن کمیشن سے سرٹیفائیڈ چور ہے،سینیٹ کی ایک سیٹ پر پی ڈی ایم نے ثابت کر دیا سیاست بھی ایک آرٹ ہے۔پی ڈی ایم کی پارلیمانی جماعتوں کا مشترکہ

اجلاس ہفتہ کو سندھ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے خطاب کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سینیٹ کی ایک سیٹ پر پی ڈی ایم نے ثابت کر دیا کہ سیاست بھی ایک آرٹ ہے جس طرح سیاسی اور غیر سیاسی سپورٹ حاصل ہے میڈیا پر پابندی اور عدالتیں مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام کی نئی روایت قائم کی گئی ہے جمہوریت والے خواب دیکھتے رہ گئے تاثر جارہا تھا کہ ہم یہاں ہیں اور ایسے ہی رہیں گے انہوں نے کہا کہ آج بھی ایوان میں ہماری اکثریت موجود ہے اگر آپ نے اپنے ممبران کو عزت دی ہوتی تو یہ حالات نہ ہوتے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ کٹھ پتلی یوسف رضا گیلانی کا نام لے صدرِ زرداری نے صوبوں کو ان کے اختیارات دیئے ہم چور دروازوں سے کرسی پر بیٹھے ہیں اور نہ ہی بیٹھیں گے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام اور غریب آدمی کی سیاست کرتی ہے موجودہ حکومت نے تین سالوں میں معاشی دہشت گردی کی ہے پی ڈی ایم ایک ہو کر آگے بڑھنا ہو گا مل جل کر آگے بڑھیں گے تو کامیابی مقدر بنے گی پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ کے بہادروں نے چند درجن گنڈوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا کرایے کے گنڈوں کا کامیابی سے مقابلہ کرنے پر

کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں اور کارکنوں نے یہ ثابت کر دیا کہ شیر شیر ہوتا ہے عوامی نمائندہ عوامی ہوتا ہے اور چور چور ہوتا ہے انہوں نے کہا ہمیں ووٹ دینے والے نہ کل آپ کے تھے نہ آج ہیں اور نہ کل ہوں گے مریم نواز نے کہا کہ یہ طے ہو چکا ہے کہ وزیراعظم پارلیمان کا عتماد کھو چکے ہیں صدر مملکت نے بھی

وزیراعظم کے اعتماد کھونے کا عتراف کر لیا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے گنڈوں نے مریم اورنگزیب پر حملہ کیا ہے حملے سے قوم کی ہر بیٹی کا سر شرم سے جھک گیا ہے مریم نواز نے کہا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں حکمرانوں کو ایک نہ ایک دن بغیر سکیورٹی کے باہر نکلنا ہی پڑے گا 22کروڑ عوام ہاتھ میں جوتا لیئے

آپ پر حملے کے لیے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے دن جیت ہار کا فیصلہ ہو گیا تھا دونس دھاندلی سے فیصلہ بدلنے کی کوشش سے کچھ نہیں ہو گا وزیراعظم گن پوائنٹ پر اپنے اراکین اسمبلی سے عتماد کا ووٹ لیا اور بک جانے والے اپنے اراکین پارلیمنٹ سے بھی اعتماد کا ووٹ لیا آج اسلام آباد پر بھی ڈسکہ

کی طرح دھند چھائی رہی انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں ن لیگ کے ووٹرز اب اور برداشت نہیں کریں گے پی ٹی آئی والوں کا سر دماغ سے خالی ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کوئی خیراتی جماعت نہیں ہے یاد رکھنا ن لیگ آج کے واقعات کو بھولے گی نہیں عمران خان الیکشن کمیشن سے سرٹیفائیڈ چور ہے سے بڑا چور آج دوسروں کو چور

چور کہتا رہا وزیراعظم ملکی تاریخ سب سے بڑے چور ہیں عوام میں شعور بیدار ہونا مثبت تبدیلی ہے حکومت کو عوام کا فیصلہ تسلیم کرنا پڑے گا آئندہ چند روز میں سینیٹ الیکشن سے متعلق حقائق سامنے آجائیں گے آج ملک میں وہی ہوا جو ٹرمپ نے الیکشن ہارنے کے بعد امریکہ میں کیا وزیر اعظم یاد رکھیں ان کو چند روز کی مہلت ملی ہے

عوام حکومت کا محاسبہ خود کرے گی حکومت کی سیاسی موت واقع ہو چکی ہے تجہیز وتکفین باقی ہے حکومت کی میت کی تدفین پی ڈی ایم کرے گی سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں تعاون پر پی ڈی ایم کے اراکین پارلیمنٹ کا مشکور ہوں بھر پور الیکشن لڑنے پر پی ڈی ایم کی قیادت کو خراج تحسین پیش

کرتا ہوں اسلام آباد سے نشت پر الیکشن کو بطور چیلنج قبول کیا حکومت کے مقابلے میں الیکشن لڑنا کوئی معمولی بات نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے سینیٹ الیکشن میں اراکین سے بھاری فنڈز کے وعدے کیے ہیں پی ڈی ایم نے سینیٹ الیکشن میں وزیر اعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے پی ڈی ایم وزیر اعظم پر عدم اعتماد کی تحریک

میں کامیاب ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارویں ترمیم دی صوبوں کو آئینی حقوق دینے سے ملک مضبوط ہوتا ہے حقوق نہ دینے سے محرومیاں بڑھاتی ہیں پیپلز پارٹی نے ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی کو فروغ دیا تھا پیپلز پارٹی نے اپنے فیصلوں،اقدامات سے پارلیمان کو عزت بخشی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…