ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سینٹ انتخابات میں پی ٹی آئی امیدوار کو ووٹ نہ دینے والے اراکین نے عمران خان سے معافی مانگ لی

datetime 6  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ +این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سینٹ الیکشن میں حکومتی امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ نہ دینے والوں نے وزیراعظم سے معافی مانگی ہے۔

انہوں نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ وہ انہیں معاف کر دیں۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ ہے۔ایک انٹرویومیں شیخ رشید احمد نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کے دونوں حضرات سے ملاقات ہوئی ہے، باجوہ صاحب کیالفاظ دہراتاہوں کہ جو بھی منتخب حکومت ہو گی پاک فوج اس کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل کی ذیلی شق 7 بہت بڑا آرٹیکل ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونا چاہیے تھا۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ لوگوں میں جرات ہونی چاہیے سر عام کہنا چاہئے کہ میں نے ووٹ نہیں دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ جمہوریت کا حسن ہے کہ عمران خان نے اعتماد کے ووٹ کے لیے اتنی جلدی فیصلہ کیا۔پاکستان تحریک انصاف کی خواتین پارلیمنٹ لابی میں وزیراعظم کے حق میں نعرے بازی کرتی رہیں۔ ہفتہ کو وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا اس دور ان خواتین پی ٹی آئی خواتین پارلیمنٹ لابی میں وزیراعظم کے حق میں نعرے بازی کرتی رہیں۔ وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سینٹ الیکشن میں حکومتی امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ نہ دینے والوں نے وزیراعظم سے معافی مانگی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ وہ انہیں معاف کر دیں۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…