عمران صاحب اْدھار کا اقتدار اور کرائے کا اعتماد اپنا نہیں ہوتا

6  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب اْدھار کا اقتدار اور کرائے کا اعتماد اپنا نہیں ہوتا ،جمہوریت کو جتنا نقصان آپ جیسے ووٹ چوروں نے پہنچایا ہے تاریخ میں مثال نہیں ملتی،پارلیمنٹ کے ارکان کو جبر، دھونس، دھاندلی اور دبائو سے اپنا غلام بنانے کی کوشش نہ کریں

،عزت کا ایک ہی راستہ ہے کہ ملک میں نئے الیکشن کرائیں۔اپنے بیان میں ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب اْدھار کا اقتدار اور کرائے کا اعتماد اپنا نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اعتماد آپ نے کھویا اور غصہ الیکشن کمیشن پر کیوں؟ ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اپنی دفعہ جمہوریت پہ لیکچر اور دوسروں کے ووٹ چوری ،اپنی دفعہ ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کا عملہ چوری اور دوسروں کی دفعہ جمہوریت کو نقصان کا درس ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب جمہوریت کو جتنا نقصان آپ جیسے ووٹ چوروں نے پہنچایا ہے تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔مریم اور نگزیب نے کہا کہ عمران صاحب صرف عوام کا اعتماد اور اقتدار اپنا ہوتا ہے کرائے اور ادھار کی چیزیں واپس کرنی ہوتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے ارکان کو جبر، دھونس، دھاندلی اور دبائو سے اپنا غلام بنانے کی کوشش نہ کریں ۔انہوں نے کہاکہ آٹا ، چینی ، بجلی گیس دوائی ووٹ چور عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں اِس لئے عوام میں جانے سے ڈر رہے ہیں،عزت کا ایک ہی راستہ ہے کہ ملک میں نئے الیکشن کرائیں، مزید رسوائی اپنے مقدر میں نہ لکھوائیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب بلوچستان عبدالقادر کو ٹکٹ دینا اور ان کا جیتنا بھی الیکشن کمیشن میں چیلنج کریں۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…