جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سینیٹ الیکشن کے آفٹر شاکس جاری جی ڈی اے نے وزیراعظم کو خط لکھ کر ووٹ نہ دینے والے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے نام بتادیئے

datetime 5  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)سینیٹ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر صدرالدین شاہ کو پی ٹی آئی کی جانب سے ووٹ نہ دینے کا انکشاف سامنے آیا، جی ڈی اے کے رہنما نے الزام لگایا ہے کہ کریم گبول،رابستان خان، عمر عمیری و دیگر نے ووٹ نہیں دیا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں ووٹ کے معاملے پرجی ڈی اے اور پی ٹی آئی آمنے

سامنے آگئے ، جی ڈی اے نے صدرالدین شاہ کو پی ٹی آئی کی جانب سے ووٹ نہ دینے کا انکشاف کیا۔جی ڈی اے کے رہنما عبدالرزاق راہمو نے کہا سندھ میں پی ٹی آئی کے 6 سے 7ممبران نے ہمیں ووٹ نہیں دیا، پارٹی قیادت اورگورنرکو بتا دیا کہ کن ارکان نے ووٹ نہیں دیا، کریم گبول،رابستان خان،عمرعمیری ودیگرنے ووٹ نہیں دیا۔نصرت سحرعباسی کا کہنا تھا کہ جن ممبران نے ووٹ نہیں دیا جلد سامنے آجائے گا۔سندھ میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے جی ڈی اے نے عدالت اور الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ہے، الیکشن کمیشن سندھ میں سینیٹ الیکشن سے متعلق انکوائری کرے، انکوائری ہونی چاہیے 6ضمیر فروش اراکین کون تھے، الیکشن کمیشن اپنی آئینی فرائض پورے کرے۔جی ڈی اے کی رہنما نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ المیہ ہے کہ پیپلزپارٹی کے 7اراکین راتوں رات معذور ہوگئے، ایک خاتون رکن نے ایوان میں کھڑے ہوکرتقریر کی ، دوسرے دن وہی خاتون وہیل چیئرپرآئیں، ان کے ووٹ دوسرے اراکین نے کاسٹ

کئے۔نصرت سحر عباسی نے مزید کہا جی ڈی اے کا ایک ایک رکن لیڈر شپ کے سا تھ اٹیچ رہا ہے، ہمارے ساتھیوں کے بھی ضمیر خریدنے کی بہت کوششیں کی گئیں، اللہ کاشکرہے جی ڈی اے کے5ممبرمیں سے ایک بھی نہیں بکا۔شہریارمہر کا کہنا تھا کہ ہمارے الیکشن پر اعتراض ہے،

جلد عدالت سے رجوع کریں گے ، ہم نے وزیراعظم سے بھی رابطہ کیا ہے، پی ٹی آئی میں کالی بھیڑوں کو تلاش کیا جائے، ہم نے وزیراعظم کو شواہد ارسال کردئیے ہیں۔واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے ارکان کی تعداد 65 تھی، پی ٹی آئی کے دو

ارکان اسلم ابڑو اور شہریار شر پہلے ہی اعلان بغاوت کرچکے تھے اور انہوں نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔ سینیٹ الیکشن کے نتائج میں پیپلز پارٹی کو جنرل نشست پر 6 اور ٹیکنو کریٹ اور خواتین نشستوں پر اپوزیشن کے 7 ووٹ ملے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…