جس کو چوری بری لگتی ہے کروڑوں روپے لے کر ٹکٹ نہ دے، مفتاح اسماعیل نے جوابی وار کر دیا

4  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا نہیں جیتوں گا تو اسمبلی تحلیل کروں گا، حفیظ شیخ کو ان کے اپنے اراکین نے ووٹ نہیں دیا۔ ایک انٹرویومیں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آج پاکستان میں جو مہنگائی، غربت اور بے روزگاری ہے، پہلے کبھی نہیں تھی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ انہوں نے132 ارب میں بی آر ٹی بنائی۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ جس کو چوری بری لگتی ہے کروڑوں روپے لے کر ٹکٹ نہ دے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایمانداری سے اعتماد کا ووٹ چاہتے ہیں تو صدر سے آرڈیننس کروائیں۔ عمران خان اعتماد کے ووٹ کا ڈرامہ رچا رہے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جو وزیر اعظم تکبر سے بات کرتا تھا آج ہر رکن سے بھیک مانگ رہا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جس سیاسی خرابی کا ذکر پہلے بند کمروں میں ہوتا تھا اب ٹی وی پر ہوتا ہے۔ سیاست میں مداخلت کو بند کرنا ہوگا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انہیں علم نہیں کہ وزیراعظم صرف ایک بار ہی اعتماد کا ووٹ لیتا ہے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اگر اقتدار ہوگا تو عوام کی مرضی سے ہی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نواز شریف نے شرافت کی سیاست کا درس دیا، حق بات کرنے کی بھی تلقین کی، خرابیوں کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے اور اپنا حق چھیننا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 26 مارچ کو لانگ مارچ ہے، اپنی کار میں اکیلے آنے کی بجائے500 افراد لائیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…