اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

’’پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی فتح ‘‘ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 3  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ (ایوان بالا) کی اسلام آباد سے جنرل نشست پر عبدالحفیظ شیخ کے مقابلے میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے اعلان سے اپوزیشن میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ حکمران جماعت نے نتیجے کو چیلنج کر نے کااعلان کر دیا ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ غیر حتمی طور پر

7 ووٹ مسترد ہوئے ہیں، پانچ ووٹ کا فرق ہے، ابھی اس نتیجہ کو چیلنج کریں گے تاہم انہوں نے ساتھ ہی اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ یہ ابتدائی رد عمل ہے۔علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرادی نے ٹوئٹ کی کہ جہموریت بہترین بدلہ ہے۔بعد ازاں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹ کیا کہ اللّہ تعالی کا شکر جس نے پی ڈی ایم کو فتح دی۔انہوں نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھین لیا، اپنے ہی لوگوں نے دباؤ کے باوجود آٹا چور، چینی چور، بجلی چور، ووٹ چور عوام کے مجرم عمران خان کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا، تمہارے پاس اب وزیر اعظم ہاؤس پر قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں، ووٹ چور کرسی چھوڑو۔ایک اور ٹوئٹ میں مریم نوازنے کہا کہ یوسف رضا گیلانی صاحب اور پی ڈی ایم کو دلی مبارکباد، مسلم لیگ (ن) کے ممبران، قومی اسمبلی کو بھی مبارکباد اور شاباش کہ نواز شریف کے فیصلے اور بیانیے کا مان رکھا اور جھکنے اور بکنے سے انکار کر دیا۔خیال رہے کہ سینیٹ (ایوان بالا) کی 37 نشستوں پر انتخاب کیلئے خفیہ رائے دہی کے ذریعے پولنگ ہوئی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوا۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے جنرل نشست پر کامیابی حاصل کی جبکہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد نے خواتین کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کی امیدوار فرزانہ کوثر کو شکست دی۔ریٹرننگ افسر نے اعلان کیا کہ قومی اسمبلی میں 341 میں سے 340 ووٹ ڈالے گئے، یوسف رضا گیلانی نے 169 جبکہ عبدالحفیظ شیخ نے 164 ووٹ حاصل کیے، پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد نے 174 جبکہ فرزانہ کوثر نے 161 ووٹ لیے، 7 ووٹ مسترد ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…