بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

سینیٹر فیصل جاوید خان نے وزیراعظم عمران خان کی پرانی ویڈیو شیئر کردی 

datetime 2  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے وزیراعظم عمران خان کی پرانی ویڈیو شیئر کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینیٹر فیصل جاوید خان نے وزیر اعظم عمران خان کی کئی سال پرانی ویڈیو شیئر کی جس میں

وہ اپنی سیاسی ٹیم کو حریف کو شکست دینے کی ترغیب دے رہے ہیں۔عمران خان ویڈیو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ جب ہارکا خوف آجائے تو جیتنے کا موقع ضائع ہوجاتا ہے، جیت کی حکمت عملی اور نہ جیتنے کی اسٹریٹجی کچھ اور ہوتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ جیتنا ہو تو ٹیم سلیکشن اور مائنڈ سیٹ ہی کچھ اور ہوتا ہے۔ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ عمران خان سینیٹ انتخابات آرام سے جیتیں گے، پی ڈی ایم کیمپ میں خوف و ہراس ہے کیونکہ ان کا انجام قریب ہے، وہ اسلام آباد میں امیدوار کھڑے کرنے پر پچھتائیں گے۔فیصل جاوید خان نے کہا کہ انشاء اللہ فتح پی ٹی آئی اور اس کے اتحادیوں کی ہے۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…