منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

وزیر اعظم ہاؤس کا سب سے اچھا کھانا اراکین اسمبلی کو پسند آگیا حکومتی اتحادیوں کا بھی حفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد کی حمایت کا اعلان

datetime 2  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک / آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اراکین اسمبلی کے اعزاز میں دیے گئے، نجی ٹی وی کے مطابق ظہرانے کے شرکا کو جب مچھلی، مٹن قورمہ، مرغی اور دال ماش کے علاوہ کھیر بھی پیش کی گئی تو کئی اراکین اسمبلی ایک دوسرے سے سرگوشی میں کہنے لگے کہ وزیراعظم ہاؤس میں اس سے اچھا کھانا کم ہی میسر آیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ

ا یک طرف ہم ہیں، دوسری طرف مافیا کھڑا ہے ہم اس مافیا کا مقابلہ کریں گے اور انشااللہ آج کے سینیٹ انتخابات میں ہمارے امیدوار حفیظ شیخ ہی کامیاب ہوں گے،ارکان اسمبلی کے ساتھ اب متواتر رابطہ رکھوں گا،اتحادیوں کے تحفظات سے آگاہ ہوں، بہت جلد ان کے مسائل حل کریں گے ۔ منگل کے روز وزیراعظم ہائوس میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ارکان اسمبلی کے اعزازمیں ظہرانہ دیا گیا جس میں ایم کیو ایم پاکستان ،مسلم لیگ ق سمیت اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی اور پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی سمیت وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب نے شرکت کی۔وزیراعظم عمران خان نے ظہرانے میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انشااللہ فتح ہماری ہوگی حفیظ شیخ ہی کامیاب ہوں گے اس بار سینیٹ میں ہماری تعداد زیادہ ہوگی ۔ انہو ںنے کہا کہ سینیٹ انتخابات جیت کر عوامی مفاد کی قانون سازی کریں گے، ایک طرف ہم ہیں دوسری طرف مافیا کھڑا ہے ہم اس مافیا کا مقابلہ کریں گے غریب کے حالات بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیںہم نظام میں تبدیلی لارہے ہیںسینیٹ الیکشن جیت کر قوانین میں تبدیلی لائیں گے اور عوام دوست قانون بنائیں گے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ ارکان اسمبلی کے ساتھ اب ریگولر رابطہ رکھوں گا تمام اتحادی ہمیں ووٹ دیں گے میں اتحادیوں کے تحفظات سے آگاہ ہوں بہت جلد ان کے مسائل حل کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے تمام ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہیں کہ وہ آج بروقت اسمبلی میں پہنچیں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ارکان ووٹ ڈالتے ہوئے احتیاط برتیں ہمارے ووٹ ضائع نہیں ہونے چاہئیں ۔ظہرانے میں تمام ارکان کی حکومتی امیدواروں کو ووٹ دینے کی یقین دہانی،حکومتی اتحادی ارکان نے بھی حفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد کی حمایت کا اعلان کیا۔ ظہرانے میں پی ٹی آئی امیدوار حفیظ شیخ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ یہ تحریک انصاف اور عمران خان کا الیکشن ہے عمران خان اس ملک کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہوں فتح ہماری ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…