بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

غریب آدمی ہوں زرضمانت کم رکھیں قائم علی شاہ کی عدالت میں درخواست

datetime 2  مارچ‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سائیں غریب آدمی ہوں زر ضمانت کم رکھیے گا۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو

سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں پر نیب انکوائری میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ نیب کا کال اپ نوٹس ملا ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے ضمانت منظور کی جائے۔عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی تیسری نیب انکوائری میں بھی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو قائم علی شاہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔سید قائم علی شاہ نے عدالت سے معصومانہ استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سائیں غریب آدمی ہوں زر ضمانت کم رکھیے گا۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے آپ تو وزیر اعلیٰ رہے ہیں، 2 لاکھ روپے ٹھیک ہیں ،قائم علی شاہ نے کہا کچھ اور کم کرلیں مہربانی ہوگی۔ عدالت نے قائم علی شاہ کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔ نیب نے غیر قانونی بھرتیوں پر سید قائم علی شاہ کو کال اپ نوٹس بھیجا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…