اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

سینیٹ انتخابات سے قبل تحریک انصاف کو دھچکا 2سینئر رہنمائوں کاپارٹی کو ووٹ دینے سے انکار

datetime 2  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو نے اپنی ہی پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں اسلم ابڑو نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ صرف ضمیر کی آواز پر ہی دوں گا۔ افسوس ہے اپنے شہر کے لیے کچھ نہیں کر پایا اگر پی ٹی آئی سندھ پر توجہ دیتی تو اچھا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ آئین بھی مجھے اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ

اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دوں۔اپنے اغوا سے متعلق اسلم ابڑو نے کہا کہ خرم شیر زمان کی جانب سے میرے اغوا کا دعوی درست نہیں کیونکہ میں دودھ پیتا بچہ تو نہیں جو مجھے کوئی گاڑی میں بٹھا دے گا۔‎دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ وہ پیسوں سے ٹکٹ خریدنے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے۔پی ٹی آئی رکن اسمبلی کریم بخش گبول نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے ووٹ دیں گے۔ اپنے ویڈیو بیان میں کریم بخش گبول کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کا ہوں اور ہمیشہ رہوں گا۔پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ سندھ میں ناانصافیاں ہوئی ہیں، اس کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ہے۔کریم بخش گبول نے کہا کہ ہماری حکومت سندھ میں کارکردگی نہیں دکھا سکی۔انھوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیا گیا جن سے متعلق یہ سننے میں آرہا ہے کہ انھوں نے پیسے دے کر ٹکٹ خریدا ہے،میں ایسے لوگوں کو کبھی ووٹ نہیں دوں گا جو پیسے دے کر سینیٹ انتخابات میں آئے ہیں۔پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ میں ان لوگوں سے مطمئن نہیں ہوں۔انھوں نے کہا کہ میں ایسے لوگوں کو ووٹ نہیں دے سکتا، کیونکہ مجھے آئین پاکستان نے یہ حق دیا ہے کہ جو پیسے دے کر ٹکٹ لے کر آتے ہیں میں انھیں ووٹ نہیں دوں۔کریم بخش گبول نے کہاکہ میں جن سے مطمئن ہوں گا انھیں ووٹ دوں گا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…