پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم کی کامیابی کے پیچھے خاتون اول کاہاتھ ہے؟ جانتے ہیں صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی نے کیا جواب دیا؟

datetime 2  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) خاتون اول بشریٰ عمران نے گزشتہ رات مزار حضرت داتا گنج بخشؒ کے قریب پناہ گاہ کا دورہ کیا۔ فرح خان بھی ہمراہ تھیں۔ خاتون اول بشریٰ عمران نے پناہ گاہ میں سہولتوں کا جائزہ لیا۔ خاتون اول بشریٰ عمران نے پناہ گاہ میں مقیم لوگوں سے کھانے کے معیار اور رہائشی سہولتوں کے بارے دریافت کیا۔خاتون اول

بشریٰ عمران نے کھانا کھا کر کھانے کا معیار بھی چیک کیا۔پناہ گاہ میں مقیم افراد نے کھانے کے معیار کی تعریف کی۔ خاتون اول بشریٰ عمران نے لوگوں سے ان کے مسائل بھی پوچھے اور مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ لوگوں نے مسائل کے حل کیلئے ذاتی دلچسپی لینے پر خاتون اول بشریٰ عمران کا شکریہ ادا کیا۔ خاتون اول بشریٰ عمران نے پناہ گاہ میں قیام و طعام کے لئے انتظامات اور سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہوں کی عمارتوں کی ضروری مرمت کیلئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر مہیا کریں گے۔پناہ گاہوں کی عمارتوں کی دیکھ بھال کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں۔ہماری حکومت نے کھلے آسمان تلے سونے والے افراد کو چھت دی ہے اور یہ ان لوگوں پر کوئی احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے۔اللہ تعالیٰ نے بھی صلہ رحمی کا حکم دیا ہے۔ پناہ گاہو ں میں مقیم لوگوں کا خصوصی خیال رکھنا ذمہ داری بھی ہے، فرض بھی اور نیکی بھی۔انسانیت کی خدمت سے خالق بھی راضی ہوتا ہے اور مخلوق بھی۔

خاتون اول بشریٰ عمران سے پناہ گاہ میں مقیم لوگوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہ میں گھر جیسا ماحول ہے۔ پناہ گاہیں بنانا آپ کی حکومت کا مثالی اقدام ہے۔ پہلے فٹ پاتھ پر رات گزارنی پڑتی تھی، اب یہاں سکون سے سوتے ہیں اور کھانا بھی ملتا ہے۔ دورے کے دوران  جیو نیوز کےنمائندے نے خاتون اول سے سوال کیا کہ کہتے ہیں وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کے پیچھے خاتون اول کاہاتھ ہے، جس پر خاتون اول بشریٰ عمران نے جواب دیا کہ ہر کامیاب بندے کے پیچھے اسکی بیوی کا ہاتھ ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…