حکومت عوام کو بے سری لوریاں سناکر اپنا وقت پورا کررہی ہے، بڑھتی مہنگائی نے عوام کے اعصاب جھنجھوڑ کے رکھ دیئے، تہلکہ خیز دعویٰ

1  مارچ‬‮  2021

لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت عوام کو بے سری لوریاں سناکر اپنا وقت پورا کررہی ہے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کے اعصاب جھنجھوڑ کے رکھ دیئے ہیں۔ بحران کے شکار عوام کی کوئی داد رسی کرنے کے لیے تیار نہیں۔ وافر مقدار میں چینی ہونے کے باوجود ملک بھر میں چینی

100 روپے کلو سے زیادہ میں فروخت ہورہی ہے۔ یہ چینی مافیا کو نوازنا نہیں تو اور کیاہے؟ حکومت نے فروری میں سب سے کم یوٹرن اور جھوٹ بولے ہیں کیونکہ مہینے کے دن کم تھے۔حکومت کے ہزار دنوں میں صرف دعوے ، وعدے اور اعلانات ہیں ، عمل کا خانہ خالی ہے ۔ دنیا کے مختلف ممالک میں پیدا کی جانے والی اسلاموفوبیا کی لہر کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے ۔ اللہ کے نظام کو ہی غالب آناہے ۔ جماعت اسلامی واحد آپشن ہے ۔ ہم فرد کی نہیں اللہ اور رسول ؐ کے نظام کی حکمرانی چاہتے ہیں ۔ حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے تبدیلی کے وعدے ہوا میں تحلیل ہوتے نظرآرہے ہیں ۔موجودہ دور میں مہنگائی نے عام آدمی کی کمرتوڑ کے رکھ دی ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر جماعت اسلامی 12مارچ کو فیصل آباد اور21مارچ کو ملتان میں جلسہ عام کرے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے منصورہ میں کارکنان کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق کہاکہ ملک میں دو کروڑ سے زیادہ بچے سکول سے باہر ہیں لیکن حکومت اسے سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔ حکومت نے دن بہ دن عوام کی پریشانیوں کے انبار لگا دیئے ہیں۔ سکول کے ساتھ ساتھ بہت سارے طالب علم کالجز، یونیورسٹی جیسی تعلیم سے محروم ہیں۔ آئے روز تعلیم کا مہنگا ہونا اور حکومت کا

توجہ نہ کرنا قابل افسوس ہے ۔پاکستان کے دیگر شعبوں کا بجٹ تو اربوں روپے تک ہے لیکن تعلیم کا بجٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔امیر جماعت نے کہاکہ ملک میں بیروزگاری کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ، پاکستان میں بے روزگار افراد کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی ہے جس میں آئے روز اضافہ ہورہاہے۔ نوجوانوں کی بڑی تعدادموجودہ حکومت

کی پالیسیوں اور جھوٹے وعدوں سے مایوسیوں کا شکار نظرآتی ہے۔ حکومت لوگوں کو روزگار دینے کی بجائے روزگار چھین رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو دو سال سے زیادہ ہونے کے باوجود ملکی معیشت کی حالیہ ابتری اور نئے قرضوں اور غیر ملکی امداد کے بعد صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے جو تشویشناک ہے۔امیر جماعت نے کہا کہ حکمرانوں کو ملکی معیشت پراپنا قبلہ درست کرنا ہوگا نہیں تو پیدا شدہ معاشی بحران اور

بھی شدت اختیار کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت فوری طور پر سودی نظام کے خاتمے کا اعلان کرے ۔ اللہ کے قانون سے ٹکراناہی ہمارے زوال کا باعث ہے ۔اگر ملک میں قوانین قرآن وسنت کے متصادم ہوں گے تو کبھی خوشحالی نہیں آسکتی۔جماعت اسلامی لوگوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اللہ کی غلامی میں دینا چاہتی ہے ۔ قوم کے پاس اب جماعت اسلامی واحد آپشن ہے ہم ملک کو حقیقی معنوں اسلامی خوشحال بناسکتے ہیں ۔ قوم نے جماعت اسلامی کو موقعہ دیا تو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…