جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

میٹرو بس کی توسیع براستہ آبپارہ بہارہ کہو تک کی جائے، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

datetime 28  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ، سیکرٹری خالد چوہدری، اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری چوہدری زاہد رفیق، ستارہ مارکیٹ کے صدر سید الطاف حسین شاہ، شہزاد عباسی، اسد عزیز، احمد خان، چوہدری عبدالغفار، عرفان چودھری اور راجہ خرم نیاز نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ گھمبیر شکل اختیار کر چکا ہے وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان اور قائمہ کمیٹی

برائے داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم نواز پشاور موڑ جی نائن سے بھارہ کہو براستہ آبپارہ مارکیٹ میٹرو بس کی تعمیر کے لئے اگلے مالی سال میں منصوبہ بندی کی ہدایات جاری کریں کیوں کہ یہ منصوبہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاور موڑ سے نیو ائیرپورٹ میٹروبس گزشتہ دو برس سے مکمل ہے یہ منصوبہ پیدل چلنے والے غریب اور اوسط درجے کے شہریوں کے لیے ہے اور اربوں روپے حکومت کے اس منصوبے پر لگ چکے ہیں انہوں نے اپیل کی کہ ایرپورٹ میٹرو بس کو فوری طور پر فنکشنل کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…