منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

نواز شریف کا باہر جانا زرداری کا آنا کیا این آر او کا حصہ نہیں ، حمزہ شہباز کے بعد شہباز شریف بھی انشاء اللہ جلد رہا ہو جائیں گے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 28  فروری‬‮  2021

پشاور(آن لائن)سابق وفاقی وزیراور پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات وقت کی ضرورت ہے چھوٹے موٹے این آر او تو دیکھ رہے تھے پنجاب میں پہلی مرتبہ سینٹ کے انتخابات میں تاریخی مفاہمت ہوئی ہے جہانگیر ترین پرانی تنخواہ پر کام کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں بولی لازمی لگائی جاتی ہے سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خریدو فروخت روایات ہیں ماضی میں بھی ایسا ہوتا آیا ہے پیسے دیئے بغیر کوئی بھی امیدوار سینیٹ کا حصہ نہیں بن سکتا اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے امیدوار یا تو پارٹی کو بھاری فنڈز دیکر یا ایم۔پی ایز کو پیسے دیکر ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں اس کے بغیر ممکن ہی نہیں عمران خان این آر او نہ دینے کی باتیں کرتے ہیں لیکن نواز شریف کا باہر جانا زرداری کا آنا کیا این آر او کا حصہ نہیں ہے شفاف انتخابات وقت کی ضرورت ہے ان کا کہنا تھاکہ چھوٹے موٹے این آر او تو دیکھ رہے تھے پنجاب میں پہلی مرتبہ سینٹ کے انتخابات میں تاریخی مفاہمت ہوئی ہے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اہم کردار ادا کیا ہے وہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اور ملک میں ان کی سیاست پر گہری نظر بھی ہے۔ سابق وفاقی وزیر اعجازالحق کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کے بعد شہباز شریف بھی انشاء اللہ جلد رہا ہو جائیں گے صحافیوں نے کہا کہ آپ شہباز شریف کی رہائی پر انشاء اللہ کہا ہے تو اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ وہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں اور مسلم لیگ ن کے سربراہ ہیں اسی وجہ سے میں نے انشاء اللہ کہا ہے کہ وہ جلد رہا ہوجائیں گے۔ اعجاز الحق نے کہا کہ 2 جماعتیں

بھرپور طریقے سے رابطے میں ہیں حکومت اب عوامی مسائل پر توجہ دے ان کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال گزر جانے کے بعد بھی عوام مسائل سے دوچار ہیں حکومت جتنے ریفارمز لے آئے تھوڑی بہت گڑ بڑ ہو گی مجھ سے بھی یوسف رضا گیلانی کا رابطہ ہوا ہے اسلام آباد کی ایک سینٹ کی نشست حکومت کے لئے چیلنج یے اگر حکومت یہ سیٹ ہار گئی تو وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی راہ بھی ہموار ہو گی اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ

ہمیں پاک فضائیہ پر فخر ہے آج پوری قوم کے لیے فخرکا دن ہے ابھی نندن نے افواج پاکستان کی تعریف کی ہے دشمن کو پتا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے سکتا ہے۔ اس سے پہلے پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے ممتاز تاجر کامران انجم، جاوید انجم کی دادی اور بابائے ٹرانسپورٹ حاجی احسان اللہ کی والدہ کی وفات پر ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی اور تعزیت کی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…