بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

نیا کورونا وائرس ملبوسات میں کتنے دن تک  زندہ رہ سکتا ہے؟دوران تحقیق اہم انکشافات

datetime 28  فروری‬‮  2021 |

لندن (این این آئی)سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ کووڈ 19 کا باعث باعث بننے والا کورونا وائرس عام استعمال ہونے والے ملبوسات میں 3 دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ دعوی برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ڈی مونٹ فورنٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں پولیسٹر، پولی کاٹن اور سو فیصد کاٹن پر کورونا وائرس کی موجودگی کی جانچ پڑتال کی گئی۔

نتائج سے عندیہ ملا کہ پولیسٹر میں وائرس کی کئی دن تک موجودگی کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔محققین نے بتایا کہ ملبوسات کی تیاری کے لیے عام استعمال ہونے والے میٹریلز وائرس کی منتقلی کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں۔تحقیق کے دوران ملبوسات میں وائرس کے ذرات کی جانچ پڑتال کی گئی تھی اور پھر یہ دیکھا گیا کہ ہر میٹریل پر 72 گھنٹے کے دوران وائرس کس حد تک مستحکم رہتا ہے۔نتائج سے ثابت ہوا کہ پولیسٹر کی سطح یہ وائرس 3 دن کے بعد بھی موجود تھا اور اس کی دیگر اشیا میں منتقلی کی صلاحیت بھی برقرار تھی۔اس کے مقابلے میں سو فیصد کاٹن میں وائرس 24 گھنٹے تک زندہ رہا ہے جبکہ پولی کاٹن میں یہ صرف 6 گھنٹے تک زندہ رہا۔محققین نے بتایا کہ جب کورونا وائرس کی وبا کا آغاز ہوا تو ہمیں اس بارے میں بہت کم معلوم تھا کہ کوورنا وائرس کپڑوں پر کب تک زندہ رہ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحقیق کے نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ ملبوسات کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والے 3 سب سے عام میٹریلز سے طبی عملے میں وائرس کی منتقلی کا خطرہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ میٹریلز طبی عملے کی وردیوں کے لیے عام استعمال ہوتے ہیں اور یہ لباس سے دیگر اشیا کی سطح پر بھی منتقل ہوسکتا ہے۔تحقیق میں یہ بھی دیکھا گیا کہ خالص کاٹن سے وائرس کو کس طرح نکالا جاسکتا ہے۔پانی عموما وائرس کو واشنگ مشینز سے نکال باہر کرتا ہے مگر ایسا اس وقت نہیں ہوتا جب محققین نے کپڑوں پر مصنوعی لعاب دہن کو لگایا جس پر وائرس موجود تھا۔ایسے حالات میں ڈیٹرجنٹ اور 40 سینٹی گریڈ درجہ حرارت سے وائرس کا مکمل خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔تاہم کپڑے دھونے سے یہ وائرس دیگر ملبوسات میں منتقل نہیں ہوتا۔مگر محققین کا کہنا تھا کہ بہتر یہ ہے کہ طبی عملے کو ملبوسات گھر کی بجائے طبی مرکز پر ہی دھوئے جائیں اور اس حوالے سے پرانی سفارشات زیادہ کارآمد نہیں۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…