اتوار‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2026 

چترال میں نوجوانوں نے نایاب برفانی تیندوے کی جان بچالی

datetime 27  فروری‬‮  2021 |

چترال (این این آئی)چترال میں نوجوانوں نے نایاب برفانی تیندوے کی جان بچالی۔چترال کی وادی ارکاری میں تیندوا پہاڑ سے گر کر زخمی ہوا تو نوجوان نے مرہم پٹی کرکے وائلڈ لائف کو اطلاع دی۔محکمہ وائلڈ لائف نے بتایا کہ نوجوانوں نے نایاب جانور کو ریسکیو کرکے پورا دن اس کا خیال رکھا۔بعد ازاں محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کرتیندوے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔وائلڈ لائف چترال کے مطابق پہاڑ سے گرنے کی وجہ سے تیندوے کو چوٹیں آئیں ہیں جسے علاج کے

لئے پشاور منتقل کردیا گیا ۔قبل ازیں تھرپارکر میں بھارت بارڈر کے قریب 8 افراد کو زخمی کرنے والے چیتے کو علاقہ مکینوں نے ہلاک کر دیا۔تھرپارکر اسلام کوٹ کے نواحی گاؤں سرنگھواری اور بھوتاڑو میں تیندوے نے حملہ کرکے 8 افراد کو زخمی کیا تھا۔تیندوے کے 8 افراد کو زخمی کرنے کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔علاقہ مکینوں نے تیندوے کو ڈھونڈ کر ہلاک کردیا۔مقامی افراد نے بتایا کہ چیتا بھارت کا بارڈر پار کرکے پاکستان کی حدود میں آیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…