جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

پنجاب میں حکومت کا ن لیگ سے ہاتھ ملانے کا معاملہ، وفاقی وزیر نے تصدیق کردی

datetime 27  فروری‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں نون لیگ نے حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ پنجاب کے سینٹ انتخابات میں نون لیگ نے حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت کی، مسئلہ یہ ہے کہ ایجنڈا صرف سیاسی مفادات تک محدود رہتا ہے فلاں کو باہر جانے دیں۔ مقدمات میں ریلیف دیں وغیرہ۔ان کاکہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اصلاحات پر بات

چیت ہو نہ کہ ذاتی مفادات پر۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے آپریشن سافٹ ریٹارٹ پر کتاب لکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سول اور ملٹری قیادت نے جنگی جنون میں مبتلامودی جواب دیا وہ قابل تعریف ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراطلاعات کی حیثیت سے27 فروری یادگاردن میں سے ایک ہے، ملک کی تاریخ کے اس عظیم واقعے کی فیصلہ سازی کا حصہ تھا، اس دن سول اور ملٹری قیادت نے جنگی جنون میں مبتلا مودی کوجواب دیاوہ قابل تعریف ہے، کسی دن اس پرکتاب لکھوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…