غیر ملکی باشندوں کی گمشدگی میں پولیس افسران ملوث نکلے اغوامیں ملوث ایس ایچ او اورایس آئی او گرفتار

27  فروری‬‮  2021

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے گزری سے بازیاب ہونے والے غیر ملکی باشندوں کی گمشدگی میں ایس ایچ او اور ایس آئی او ڈیفنس ملوث نکلے۔دونوں افسران نے لاکھوں روپے لے کر غیر ملکی باشندوں کو دلبر نامی شخص کے حوالے کیا تھا۔پولیس کے مطابق 3 نائیجیرین باشندوں کی گمشدگی کے کیس میں ایس ایچ او ڈیفنس محمدعلی اور ایس آئی او وسیم

ابڑو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایس ایس پی کے مطابق تینوں باشندوں کو اغوا کیا گیا تھا جنہیں گزری سے 14 نومبر 2020 کو بازیاب کرایا گیا اور ڈیفنس پولیس کے حوالے کیا گیا۔تینوں غیر ملکیوں کے اغوا کا مقدمہ ڈیفنس تھانے ہی میں درج تھا۔ڈیفنس پولیس نے نائیجیرین باشندوں کو سفارت خانے کے حوالے کرنے کے بجائے دلبر نامی شخص کے حوالے کر دیا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔نائیجیرین باشندوں کے اغوا کے کیس میں 3 ملزمان گرفتار ہیں جنہوں نے دورانِ تفتیش پولیس کو بتایا ہے کہ دونوں گرفتار افسران نے لاکھوں روپے لے کر غیر ملکی باشندوں کو دلبر ملانو کے حوالے کیا۔پولیس کے مطابق دلبر کا تعلق شکارپور سے ہے جو کہ زمیندار ہے۔اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کراچی پولیس چیف نے ڈی آئی جی سی آئی اے عارف حنیف کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی، انکوائری کمیٹی میں ایس ایس پی اے وی سی سی ، عبداللہ حامد اور ایس ایس پی ساو تھ زبیر نذیر شیخ بھی شامل تھے، انکوائری رپورٹ

میں ، ایس ایچ او ڈیفنس سب انسپکٹر محمد علی اور ایس آئی او ڈیفنس وسیم ابڑو قصور وار قرار پائے ، اے وی سی سی پولیس نے ایک کارروائی میں 4 ملزمان کو بھی گرفتار کیا، گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انھوں نے غیر ملکیوں کو رہا کرنے کیلئے ایس ایچ او ڈیفنس سب انسپکٹر محمد علی اور ایس آئی او ڈیفنس وسیم ابڑو بھاری رشوت دی، جس پر اے وی سی سی پولیس نے ایس ایچ او ڈیفنس سب انسپکٹر محمد علی اور ایس آئی او ڈیفنس وسیم ابڑو گرفتار کر لیا جس نے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…