منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

سری لنکن ہائی پرفارمنس سپورٹس کمپلیکس وزیراعظم عمران خان کے نام سے منسوب

datetime 24  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو ( آن لائن ) سری لنکا میں وزیراعظم عمران خان کو بطور کرکٹر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہائی پرفارمنس سپورٹس کمپلیکس قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں سری لنکن پارلیمنٹ کے

سپیکر اور وزیرکھیل کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا ، تقریب کا اہتمام وزیراعظم عمران خان کو بطور کرکٹر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کیا گیا تھا۔تقریب میں سری لنکن وزرا، پارلیمنٹیرینز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں وزیراعظم عمران خان کو ہائی پرفارمنس سپورٹس کمپلیکس کا مجوزہ منصوبہ پیش کیا گیا،ہائی پرفارمنس سپورٹس کمپلیکس وزیراعظم عمران خان کے نام سے منسوب ہوگا۔اس موقع پر عمران خان کے 21 سالہ کرکٹ کیریئرسے متعلق ایک دستاویزی فلم کی نمائش کی گئی جب کہ عمران خان نے بطور کرکٹر، سیاسی رہنما اور وزیراعظم اپنے تجربات شیئر کیے۔سری لنکا کے یوتھ اینڈ سپورٹس منسٹر نے وزیراعظم عمران خان کو میمورنٹو پیش کیا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ کپ 1996ء جیتنے والے سری لنکن کھلاڑیوں اور اس وقت کے کپتان ارجنا رانا ٹنگا کی تعریف کی اور اپنا دستخط شدہ کرکٹ بیٹ سری لنکن وزیر کھیل کو پیش کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…