اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہبازگل نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں جیتے وہاں گھس کرمارنے کی بھڑکیں جہاں ہارے وہاں دھاندلی کاروناکیلبری کوئین کی منافقت ہے۔ایک بیان میں شہبازگل نے کہا کہ لسانیت کی
بنیاد پر تفریق ن لیگ کی گھٹیاسیاست کی بنیادہے، مریم کے پاپا علاج کے نام پر فرار اور اشتہاری ہیں۔ڈاکٹرشہبازگل نے کہا کہ کیلبری کوئین کی تقریرکبھی خوشی کبھی غم کابہترین امتزاج تھی، جیت کی بھڑکیں اوردھاندلی کاروناایک ساتھ جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ شریفوں کی بہادری کے کیا کہنے جن کا آدھا خاندان اشتہاری مفرور ہو جہاں شرمندہ ہوناہوتاہے وہاں یہ درباری سرخروئی کی ایکٹنگ کرتے ہیں ملکہ جعلسازی جرات دکھائیں، 20پولنگ اسٹیشنز والی درخواست پر کاربند رہی، جعلسازیوں اور پروپیگنڈے کی ماہرمریم عوام کو گمراہ کرنے میں لگی ہیں۔