بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

لاہور قلندرز کو دھچکا، راشد خان ٹیم نے الوداع کہہ دیا 

datetime 23  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن )پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2021 میں ابتدائی دو میچوں میں شان دار کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم لاہور قلندرز جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے آل راؤنڈر راشد خان کی خدمات سے محروم ہوگئی۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے عالمی نمبر ایک باؤلر راشد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ‘جلد ہی پی ایس ایل کو ادھورا چھوڑ کر جارہا ہوں

کیونکہ افغانستان کے لیے قومی فرائض کی انجام دہی میں شرکت کرنا ہے’۔ انہوں نے کہا کہ ‘میں لاہور قلندرز اور تمام مداحوں کا شان دار تعاون اور پیار دینے پر شکر گزار ہوں’۔ انہوں نے کہا کہ ‘ان شااللہ اگلے سال ملیں گے’۔خیال رہے کہ افغان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کپتان نے پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں شرکت کی تھی اور لاہور قلندرز کی جانب سے ابتدائی دونوں میچوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔راشد خان کی موجودگی میں لاہور قلندرز نے لیگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ابتدائی دونوں میچوں میں مسلسل فتوحات حاصل کیں۔ افغانستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 2 مارچ کو متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں شروع ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 10 مارچ کو شروع ہوگا۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 17 مارچ کو دبئی میں ہوگا، دوسرا میچ 19 مارچ اور تیسرا میچ 20 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…