بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

’’میرے متعلق آصف زرداری کیا سوچتے ہیں مجھے کچھ معلوم نہیں‘‘ پیپلزپارٹی بے نظیر کو انصاف نہیں دلا سکی ہے،رحمان ملک کا اہم بیان

datetime 23  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیرداخلہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو انصاف نہیں دلا سکی ہے،پاکستان کو روس امریکہ اور چین کے ساتھ مشترکہ کام کرنا چاہئے،پاکستان کے مفاد کو سب چیزوں پر

فوقیت دی جائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ضرور ہوگا مگر اس سے قبل سینیٹ انتخابات ہوں گے،براڈ شیٹ کے معاملے پر غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں،سیاسی جماعتوں کے درمیان سیاسی کشیدگی کا فائدہ ہمارے دشمن ملک اٹھاتے ہیں،بلوچستان پر دشمن وار کرسکتا ہے،اس کی سخت حفاظت کرنا ہوگی،آئین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بلوچستان کے معاملے پر چوکنا رہنا ہوگا،عمران خان تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر سکتے ہیں،پی ڈی ایم میں شامل چند لوگ افواج پاکستان پر تنقید کرتے ہیں،فوج مخالف باتوں کا فائدہ دشمن ملک اٹھاتا ہے،ملکی اداروں پر تنقید نہیں ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مجھے سینیٹ کا ٹکٹ کیوں نہیں دیاگیا اس پر تبصرہ نہیں کروں گا،میرے متعلق آصف زرداری کیا سوچتے ہیں مجھے کچھ معلوم نہیں ہے،پارٹی کے فیصلوں کا احترام کرتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…