جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

’’ڈسکہ الیکشن ،2افراد کے نام میرے پاس آ چکے‘‘ این اے 75 سے متعلق سچ بتا دیں، ورنہ مجھے بتانا پڑے گا، مریم نواز سوال اٹھا دیا

datetime 23  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہبراڈ شیٹ کو لندن فلیٹس کے بارے میں سوال اٹھانے اور پھر عدالت سے بھاگ جانے پر نواز شریف کے وکلا کو 45 لاکھ روپے ادا کرنے پڑے جو کہ الزام تراش اورجھوٹوں کے ٹولے کے منہ پر ایک اور زناٹے دار طمانچہ ہے، عوام کا پیسا اپنی ذاتی انا کی جنگ میں جھونکنے والوں کا احتساب باقی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹویٹس میں کہا کہ نواز شریف کے دشمنوں کو پھر ذلت آمیزشکست ہوئی، کرپشن پکڑنے گئے تھے لیکن 45 لاکھ دے کر جان چھڑوائی، نواز شریف نے کہا تھا میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں اور اللہ اپنے بندوں کی حفاظت خود کرتا ہے، عمران خان اور ان کے حواریوں کو بھی جرمانے ادا کرنے ہوں گے جو خزانے سے نہیں ذاتی جیبوں سے نکلوائے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ براڈشیٹ تو اپنے جھوٹے الزامات پر عدالت میں عزت افزائی کروا چکی ہے مگر ابھی ان لوگوں کا احتساب باقی ہے جو پاکستانی عوام کا پیسا اپنی ذاتی انا کی جنگ میں جھونکتے رہے، جو چھپ چھپ کہ براڈشیٹ والوں کو ملتے تھے اور اپنا حصہ مانگتے تھے تاہم اب سب حقائق عوام کے سامنے آئیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ براڈ شیٹ کو لندن فلیٹس کے بارے میں سوال اٹھانے اور پھر عدالت سے بھاگ جانے پر نواز شریف کے وکلا کو 45 لاکھ روپے ادا کرنے پڑے، جھوٹ اور فریب کے کھیل میں اسی طرح لینے کے دینے پڑ جاتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ این اے 75 ڈسکہ الیکشن سے متعلق سچ بتا دیں، ورنہ مجھے بتانا پڑے گا۔دو افراد کے نام میرے پاس آ چکے ہیں۔ یہ دھاندلی نہیں، منظم آپریشن تھا جو اعلی سطح سے مینج ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا عملہ اغوا کرکے پوری رات ایک مقام پر رکھا گیا۔ تحریک انصاف کے سرکردہ اراکین کی موجودگی میں نتائج تبدیل کرائے گئے۔مریم نواز نے سوال اٹھایا کہ 14 گھنٹے بعد ان کا اچانک باجماعت وارد ہو جانا نچلے لیول کا کام ہے؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…