جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

این اے 75ضمنی انتخابات، ’’سب پِری پلان تھا،کس کی سرپرستی میں دھاندلی کی گئی ‘‘ پزیذائیڈنگ افسران کو کس نے اغوا کیا تھا؟ حیران کن انکشاف

datetime 23  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے تارے توڑ کر لانے کی بات کی تھی اور پرفارمنس زیرو ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں این اے 75 کے معاملے پر حاضر ہوئے ہیں،ڈسکہ میں کھلم کھلا پاکستان کے آئین کو چیلنج کیا گیا ۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے

سکواڈز موٹر بائیکوں پر فائرنگ کرتے رہے،پی ٹی آئی نے پری پلان دھاندلی کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ این اے 75 میں دوبارہ الیکشن کروایا جائے ہم نے الیکشن کمیشن میں استدعا کی ہے،کارکن کسی جماعت کا بھی ہو کسی کی جان سے کیوں کھیلا گیا۔ انہوںنے کہاکہ ریاست کے ملازمین کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ قانون کے مطابق کام کرنا ہے ،اس جماعت نے تارے توڑ کر لانے کی بات کی تھی اور پرفارمنس زیرو ہے۔ انہوںنے کہاکہ لنگر خانے کھول کر عوام کی خدمت ہوتی ہے اور نہ ہی ملک ترقی کرتا ہے۔ن لیگی رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ 96 گھنٹے بعد بھی حکومت پنجاب بتانے میں ناکام رہی کہ پریذائیڈنگ افسران کو کس نے اغوا کیا تھا؟ ۔خرم دستگیر خان نے کہاکہ اس حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے،عوام کو جاننے کا حق حاصل ہے کہ ان کا ووٹ کہاں گیا ؟۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس جنگ کو فیصلہ کن بنائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…